اہم خبریں: کیجریوال نے منیش سسودیا کو بتایا بے قصور، کہا- ہماری جدوجہد مضبوط ہوگی

اروند کیجریوال، تصویر یو این آئی
i

کیجریوال نے منیش سسودیا کو بتایا بے قصور، کہا- ہماری جدوجہد مضبوط ہوگی

منیش سسودیا کی گرفتاری پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے انہیں بے قصور قرار دیا ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ ان کی گرفتاری گندی سیاست ہے۔ منیش کی گرفتاری سے لوگوں میں کافی غصہ ہے۔ سب دیکھ رہے ہیں۔ لوگ سب کچھ سمجھ رہے ہیں۔ عوام اس کا جواب دیں گے۔ اس سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوں گے۔ ہماری جدوجہد مزید مضبوط ہو گی۔

شراب پالیسی گھوٹالے میں سی بی آئی نے دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو کیا گرفتار

سی بی آئی نے دہلی شراب پالیسی گھوٹالے کے سلسلے میں دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو گرفتار کیا ہے۔ اس سے پہلے آج سی بی آئی نے دن بھر منیش سسودیا سے پوچھ گچھ کی تھی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔