نم آنکھوں سے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی والدہ ساوتری دیوی کی آخری رسومات ادا، چھوٹے بھائی نے دی ’مکھاگنی‘

مہندر سنگھ نے بتایا کہ ’مکھاگنی‘ دینے کے بعد دیگر مذہبی رسومات ادا کی جائیں گی، اس کے بعد تیرہویں کی رسم ہوگی۔ ’استھیاں‘ آج وسرجت نہیں کی جائیں گی، بلکہ خاندان کے افراد اس کے لیے کل یا پرسوں آئیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>والدہ ساوتری دیوی کی آخری رسومات کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ&nbsp;<a href="https://x.com/myogiadityanath">@myogiadityanath</a></p></div>
i

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی والدہ ساوتری دیوی کی آخری رسومات ہریدوار کے چنڈی گھاٹ واقع ’موکش دھام‘ میں ادا کی گئیں۔ ان کے سب سے چھوٹے بیٹے مہندر سنگھ بشٹ نے انہیں ’مکھاگنی‘ دی۔ مہندر نے بتایا کہ آخری رسومات کے دوران خاندان کے بڑے بھائی اور بھابھی موجود تھے، جبکہ فوج میں تعینات ایک بھائی کو فون کے ذریعے اس کی اطلاع دی گئی۔ بہنوں کو بھی فون پر اطلاع دی گئی۔

مہندر سنگھ بشٹ نے مزید بتایا کہ ساوتری دیوی گزشتہ تقریباً ایک سال سے بول نہیں پا رہی تھیں۔ اسی وجہ سے ان سے فون پر زیادہ بات چیت نہیں ہو پاتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ خاندان کے افراد ہی زیادہ تر ان کے آس پاس رہتے تھے۔ اس سے قبل ہفتے کے روز پنچور گاؤں میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی والدہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران وہ کافی جذباتی نظر آئے اور ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی نے اپنی والدہ کو کندھا دیا اور ’آخری سفر‘ چنڈی گھاٹ کے لیے روانہ ہوا۔


مہندر نے یہ بھی بتایا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کے گاؤں پہنچنے کے بعد آج کے پروگرام کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی۔ گاؤں میں شادی کی تقریب بھی تھی، اس لیے اس کے پیش نظر آخری رسومات سے متعلق پروگرام طے کیے گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ’مکھاگنی‘ دینے کے بعد دیگر مذہبی رسومات ادا کی جائیں گی اور اس کے بعد تیرہویں کی رسم ہوگی۔ آئندہ رسومات کے لیے دوبارہ آنے کے حوالے سے ابھی کوئی پختہ اطلاع نہیں ہے۔ مہندر کے مطابق ’استھیاں‘ آج وسرجت نہیں کی جائیں گی، بلکہ خاندان کے افراد اس کے لیے کل یا پرسوں آئیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی پیدائش اتراکھنڈ میں ہی ہوئی تھی۔ ان کا بچپن پنچور گاؤں میں گزرا۔ مئی 2022 میں یوگی آدتیہ ناتھ طویل عرصہ بعد اپنے آبائی گاؤں پنچور پہنچے تھے۔ اس دوران انہوں نے اپنی والدہ ساوتری دیوی سے ملاقات کی تھی۔ اس وقت وزیر اعلیٰ یوگی نے ماں کے پاؤں چھو کر آشیرواد لیا تھا۔ اس کے بعد جون 2024 میں بھی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اتراکھنڈ گئے تھے۔ اس دوران وہ رشی کیش کے ایمس اسپتال پہنچے تھے، جہاں ان کی والدہ ساوتری دیوی زیر علاج تھیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔