کپوارہ: پولیس نے کی 8 کلو گرام منشیات ضبط، ایک ملی ٹنٹ اعانت کار گرفتار

ترجمان نے بیان میں کہا کہ اس ماڈیول کا پاکستانی ہینڈلرس کے ساتھ رابطہ تھا اور یہ ماڈیول منشیات کے کاروبار کے علاوہ وادی میں ملی ٹنٹ کی مالی مدد کرنے میں ملوث تھا۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ایک نارکو ماڈیول کا پردہ چاک کر کے 8 کلو گرام منشیات، جس کی بین الاقوامی بازار میں قیمت قریب پچاس کروڑ روپے ہے، ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے ایک نارکو مڈیول کا پردہ چاک کر کے آٹھ کلو گرام منشیات جس کی قیمت قریب پچاس کروڑ روپے ہے، ضبط کی ہے اور ایک ملی ٹنٹ اعانت کار کو گرفتار بھی کیا ہے۔ گرفتار شدہ کی تصدیق مدثر احمد لون ساکن کیرن بالا کے بطور ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ماڈیول میں ملوث دیگر افراد کی شناخت کی گئی ہے اور انہیں گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ موصوف ترجمان نے بیان میں کہا کہ اس ماڈیول کا پاکستانی ہینڈلرس کے ساتھ رابطہ تھا اور یہ ماڈیول منشیات کے کاروبار کے علاوہ وادی میں ملی ٹنٹ کی مالی مدد کرنے میں ملوث تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ماڈیول وادی میں ملی ٹنٹ سرگرمیوں کو فروغ دینے پر کام کر رہا تھا اور نوجوانوں کو ملی ٹنٹوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنے پر ورغلا رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کرال پورہ میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔