کپواڑہ انکاؤنٹر: 5 غیر ملکی ملی ٹینٹ ہلاک، تلاشی آپریشن جاری، اے ڈی جی پی کشمیر

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے جما گنڈ علاقے میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک دوران شب چھڑنے والے تصادم میں 5 غیر ملکی ملی ٹینٹ مارے گئے

کشمیر میں انکاؤنٹر کی فائل تصویر
کشمیر میں انکاؤنٹر کی فائل تصویر
user

یو این آئی

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے جما گنڈ علاقے میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک دوران شب چھڑنے والے تصادم میں 5 غیر ملکی ملی ٹینٹ مارے گئے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کپواڑہ میں انکائونٹر کے دوران 5 غیر ملکی ملی ٹینٹ مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔ قبل ازیں کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’’مصدقہ اطلاع پر کپواڑہ کے جما گنڈ علاقے میں ایل او سی کے نزدیک فوج اور پولیس کی مشترکہ پارٹیوں اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم شروع ہوا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔