کولکاتا: ممتا بنرجی نے ایک بار پھر شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جلوس کی قیادت کی

ممتا بنرجی نے کہا کہ متوا سماج کو ہندوستانی شہریت دینے کا پروپیگنڈہ ہو رہا ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ پہلے سے ہی ہندوستانی شہری ہیں، انہیں اب قطار میں کھڑے ہوکر ہندوستانی شہریت لینے کی ضرورت نہیں ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتا: شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف ایک بار پھر وزیرا علیٰ ممتا بنرجی سوامی وی ویکانند اسٹڈیم سالٹ لیک سے ایک بڑے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش سے بڑے پیمانے پر ہندوستان ہجرت کرکے آنے واے متواج سماج کا ہر ایک فرد ہندوستان کا شہری ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ متوا سماج کو ہندوستانی شہریت دینے کا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ وہ پہلے سے ہی ہندوستانی شہری ہیں۔ اب انہیں قطار میں کھڑے ہوکر ہندوستانی شہریت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ممتا بنرجی نے شہریت ترمیمی ایکٹ کے نام پر متوا سماج کو ذلیل کیا جارہا ہے۔


ممتا بنرجی نے گزشتہ ہفتے سوموار کو کولکاتا میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مہم کی شروعات کی تھی اور آج اسی مہم کے تحت سوامی وی ویکانند اسٹڈیم سے بیلیا گھاٹا میں واقع گاندھی بھون تک جلوس نکالا۔ اس موقع پر ممتا بنرجی نے کہا کہ جھار کھنڈ کے عوام نے بی جے پی کے تکبر کو رد کردیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی مذہب کے نام پر ملک کے عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بی جے پی کے تئیں ناراضگی ہے اور عوام بی جے پی کی تقسیم کی سیاست کو پسند نہیں کر رہے ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ تحریک ہندوستانی شہریوں کے حقوق کی حفاظت کے لئے ہے، ہندوستان کے دستور کی حفاظت کے لئے ہم جدوجہد کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش اور کرناٹک میں آگ لگی ہوئی ہے، عوام سڑکوں پر ہے اورپولس کے ذریعہ تحریک کو کچلنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر انہیں کامیابی نہیں ملے گی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ جھاڑ کھنڈ کے عوام بی جے پی کو جواب دیدیا ہے۔ انہوں نے کہا بی جے پی لیڈران جھوٹ بولنے لگے ہیں۔


ممتا بنرجی نے گزشتہ دنو ں دہلی کے رام لیلا میدان میں وزیرا عظم کی تقریر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وزیرا عظم مودی بول رہے ہیں کہ ان کے دور حکومت میں این آر سی پر کوئی بات ہی نہیں ہوئی ہے اور دوسری طرف پارلیمنٹ سے لے کر سڑکوں تک امت شاہ این آر سی لانے کی بات کر رہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ دونوں ملک کے عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں۔ ممتابنرجی کی قیادت میں نکلے اس جلوس میں ایک بار پھر ”سی اے اے، سی اے اے، چھی چھی کے نعرے لگے۔ اس کے علاوہ سی اے اے، این آر سی لجا لجا، بی جے پی لجا لجا۔ بی جے پی شیم شیم کے نعرے لگائے گئے۔ یہ نعرہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پہلی مرتبہ گزشتہ ہفتے سوموار کو لگایا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */