وہ مشکل الفاظ جن کے معنی جاننے سے بجٹ کو سمجھنا آپ کے لیے ہو جائے گا آسان

بجٹ کو سمجھنا ہر کسی کے لیے آسان نہیں ہوتا کیونکہ اس سے جڑے کئی ایسے پہلو اور الفاظ ہوتے ہیں جس کے بارے میں بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں۔ اگر انھیں جان لیا جائے تو بجٹ سمجھنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

ایسا مانا جا رہا ہے کہ مودی حکومت دوبارہ اقتدار میں واپسی کے لیے راستے تلاش کر رہی ہے۔ مرکزی حکومت متوسط طبقہ اور کسانوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا یہ آخری عبوری بجٹ پیش کر سکتی ہے۔ بہر حال، بجٹ کو سمجھنا ہر کسی کے لیے آسان نہیں ہوتا کیونکہ اس سے جڑے کئی ایسے پہلو اور الفاظ ہیں جس کے بارے میں زیادہ تر لوگوں کو پتہ ہی نہیں ہوتا۔ اگر ان پہلوؤں اور الفاظ کے معنی جان لیے جائیں تو بجٹ سمجھنا انتہائی آسان ہو جاتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کچھ مشکل الفاظ کے معنی اور ان کی تشریح۔

عام بجٹ اور عبوری بجٹ:

بجٹ حکومت کے سالانہ خرچ کی تفصیل ہوتی ہے۔ اس کے ذریعہ حکومت کی حصولیابیوں اور خرچ کے بارے میں معلومات پیش کی جاتی ہیں۔ انتخابی سال کے دوران عبوری بجٹ پیش کیا جاتا ہے جب کہ بقیہ سالوں میں مرکزی حکومت عام بجٹ پیش کرتی ہے۔

ڈائریکٹ ٹیکس:

ڈائریکٹ ٹیکس وہ ٹیکس ہوتا ہے جو اشخاص اور اداروں کی آمدنی پر لگایا جاتا ہے چاہے وہ آمدنی کسی بھی ذرائع سے ہوئی ہو۔ مثلاً سرمایہ کاری، تنخواہ، سود وغیرہ۔

اِن ڈائریکٹ ٹیکس:

صارفین کے ذریعہ سامان خریدنے اور سروسز کا استعمال کرنے کے دوران ان پر لگایا جانے والا ٹیکس اِن ڈائریکٹ ٹیکس کہلاتا ہے۔ جی ایس ٹی، کسٹمز ڈیوٹی اور ایکسائز ڈیوٹی وغیرہ اِن ڈائریکٹ ٹیکس کے تحت ہی آتے ہیں۔

کسٹمز ڈیوٹی:

کسٹمز ڈیوٹی وہ فیس ہوتی ہے جو ملک میں درآمد ہونے والی اشیا پر لگائی جاتی ہے۔

ایکسائز ڈیوٹی:

ایکسائز ڈیوٹی وہ فیس ہوتی ہے جو ملک کے اندر بنائی جانے والی چیزوں پر لگائی جاتی ہے۔

سرکاری خسارہ:

حکومت کی کل آمدنی اور خرچ میں فرق کو سرکاری خسارہ یا سرکاری خزانہ کا خسارہ کہا جاتا ہے۔ آمدنی اور خرچ کے درمیان توازن قائم رکھنے کے لیے حکومت ہر سال جو اضافی رقم قرض لیتی ہے اسے مالیاتی یعنی سرکاری خسارہ کہا جاتا ہے۔

ڈِس انویسٹمنٹ:

پبلک اداروں میں سرکاری شراکت داری فروخت کرنے کا عمل ڈِس انویسٹمنٹ کہلاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ حکومت اس کے تحت خسارہ میں چل رہی پبلک سیکٹر کمپنیوں اور اداروں کو بہتر کرنے کے لیے کچھ شراکت داری کو شیئر یا بانڈ کی شکل میں فروخت کرتی ہے۔

چالو کھاتہ خسارہ:

جب کسی ملک کی اشیاء، سروسز اور ٹرانسفر کی درآمد اس کی برآمد سے زیادہ ہوتی ہے تو چالو کھاتہ خسارہ کی حالت سامنے آتی ہے۔

سبسیڈی:

حکومت کی جانب سے اشخاص یا گروپوں کو نقدی یا ٹیکس سے چھوٹ کی شکل میں دیا جانے والا فائدہ سبسیڈی کہلاتا ہے۔

کیپیکس:

کیپٹل ایکسپینڈیچر یا کیپیکس کسی حکومت کے ذریعہ کیا جانے والا وہ خرچ ہوتا ہے جو مستقبل کے لیے منافع کا موقع پیدا کرتا ہے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔