حکومت نے کسانوں کے آگے گھٹنے ٹیکے

بی جے پی کی قیادت والی حکومت کو کسانوں کی کوئی فکر نہیں مجبوری میں انہیں ممبئی آنا پڑا اور اب جنگ آر پار کی نظر آ رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

12 Mar 2018, 6:59 PM

حکومت نے کسانوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

مہاراشٹر کی دیویندر فڑنویس حکومت نے قرض معافی اور دیگر مسائل پر ناسک سے ممبئی تک طویل پیدل سفرطے کرنے والے ہزاروں کسانوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں اور تحریری طورپر یقین دلایا ہے کہ ریاستی حکومت قرض معافی اور کاشتکاری کے لیے دی گئی زمین کو ان کے نام سے منسوب کرنے کے ساتھ ساتھ امور پر غورکرے گی ، اس احتجاج کو کانگریس ، سماج وادی پارٹی ، شیوسینا اور ایم این ایس سمیت متعددتنظیموں اور اداروں نے حمایت کی ہے۔

کسان بدھ کو ناسک سے ممبئی کے لیے روانہ ہوئے اور سنیچر کی شب پڑوسی تھانے ضلع میں قیام کے بعد اتوار کو انہوں نے ممبئی کی سمت میں کوچ کیا اور شہر کے سومیا گراونڈ میں ڈیڑہ ڈال لیا،لیکن اسکول اور کالج بورڈ کے سالانہ امتحانات کے مدنظر ان کسانوں نے رات دیر گئے 2 بجے جنوبی ممبئی میں واقع آزاد میدان کی جانب کوچ کیا تاکہ طلباء کو ٹریفک جام کی وجہ سے دشواری نہ پیش آئے ،ویسے شہریوں نے خصوصی طورپرخواتین نے گھر نہ نکلنے کا فیصلہ کیا ،اس لیے سڑکوں پر ٹریفک کم نظرآیا۔جبکہ رات ہی میں ہزاروں کسانوں کے جنوبی ممبئی پہنچ جانے کے پیش نظر شہری نظام پر کوئی اثر نہیں پڑا۔گزشتہ شب جب مسلم اکثریتی علاقوں سے کسانوں کا جلوس گزرا تو انہیں ناشتہ اور پانی وغیرہ پیش کیا گیا جبکہ جمعیتہ علماء مہاراشٹر کے مولانا ندیم صدیقی نے آزادمیدان پہنچ کر ان کسانوں کی حمایت کا اعلان کیا اور ان میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔

12 Mar 2018, 4:39 PM

فڑنویس کی تحریری یقین دہائی

میڈیا رپورٹوں کے مطابق مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیوندر فڑنویس نے کسانوں کے مطالبات پر انہیں تحریری یقین دہائی کرا دی ہے۔ اس کے بعد کسانوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی تحریک کو واپس لے لیں گے۔

12 Mar 2018, 3:40 PM

حکومت تکبر چھوڑے: راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی نے اپنے مطالبات کی حمایت میں ممبئی جارہے ہزاروں کسانوں کے ہجوم کو عوامی طاقت کا شاندار مظاہرہ قرار دیا اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فرنویس کو ان کا مطالبہ تسلیم کرنا چاہئے۔
گاندھی نے کسانوں کے ممبئی مارچ کو عوام کی طاقت کا بے مثال نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی اپنے مطالبات کے لئے مارچ کررہے ہزاروں کسانوں کے ساتھ ہے اور ان کے مطالبات کو تسلیم کیا جانا چاہئے۔
کانگریس صدر نے ٹوئٹ کیا کہ کسانوں کا ممبئی کے لئے عظیم الشان مارچ عوامی طاقت کی شاندار مثال ہے۔ کانگریس مرکز اور ریاستی حکومت کی امتیازی پالیسی کے خلاف اور مارچ کررہے کسانوں اور قبائلیوں کے ساتھ ہے۔ گاندھی نے حکومت سے کسانوں کے مطالبہ کو تسلیم کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ میں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے تکبر ترک کرنے اور کسانوں کے مطالبات کو تسلیم کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔


12 Mar 2018, 2:26 PM

کسانوں اور فڑنویس کے بیچ بات چیت جاری

وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور ان کی کابینہ کے وزراء کی ملاقات جاری ہے۔ اس ملاقات کے بعد ہی کسان فیصلہ کریں گے کہ وہ مارچ ختم کریں یا پھر اسمبلی اسمبلی کا گھیراؤ کریں۔

قبل ازیں مہاراشٹر اسمبلی میں وزیر اعلیٰ فڈنویس نے کہا، ’’کسانوں کے مطالبات کے تئیں حکومت سنجیدہ ہے۔ وزیر گریش مہاجن مارچ نکالنے سے ایک دن قبل کسانوں سے رابطہ میں تھے، لیکن و مارچ نکالنے پر بضد رہے۔

12 Mar 2018, 12:45 PM

یہ پورے ملک کا مسئلہ ہے

کانگریس صدر راہل گاندھی نے کسانوں کی تحریک پر کہا کہ یہ مدہ اکیلے مہاراشٹر کے کسانوں کا نہیں بلکہ پورے ہندستان کا مسئلہ ہے۔


12 Mar 2018, 12:22 PM

مسلم طبقہ نے کسانوں کو کھانا بانٹا

کسان جب ناسک سے ممبئی پہنچ رہے تھے تو متعدد لوگوں نے ان کو کھانے پینے کی چیزیں بانٹیں۔ آنند مگنالے نامی ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا گیا مسلمانوں کا گروپ کھانے اور پانی کے ساتھ کسانوں کا انتظار کر رہا ہے کیوں کہ انہیں اندازہ ہے کہ کسانوں کو کن مشکلات کا سامنا ہے۔‘‘

12 Mar 2018, 11:50 AM

کسانوں کے مطالبات

  • کسانوں کا قرض غیر مشروط معاف ہونا چاہئے۔
  • حکومت زرعی مصنوعات کی ڈیڑھ گنا قیمت دینے کا وعدہ کرے۔
  • سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات حقوق جنگلات قانون پر عمل کیا جائے۔
  • مہاراشٹر کے کسانوں کو آبپاشی کے لئے پانی فراہم کیا جائے۔
تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی

12 Mar 2018, 9:10 AM

آزاد میدان میں کسانوں کا جم غفیر

صحافیوں اور کسانوں کی ممبئی کے آزاد میدان سے بات چیت کا فیس بک لائیو۔

12 Mar 2018, 8:26 AM

50 ہزار سے زائد افراد آزاد میدان پہنچے

این ڈی ٹی وی کے مطابق 50 ہزار سے زائد کسان آزاد میدان پہنچ چکے ہیں۔ یہ سبھی دوپہر میں مہاراشٹر اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے۔ آج بچوں کے بورڈ کے امتحان ہیں اس لئے کسان آزاد میدان میں رکے ہوئے ہیں۔ جیسے ہی امتحان ختم ہو گا یہ سبھی اسمبلی کی طرف کوچ کریں گے۔


12 Mar 2018, 8:24 AM

کسان تحریک کو کانگریس کی حمایت

مہاراشٹر کانگریس نے کسانوں کی تحریک کو حمایت دی ہے۔ کانگریس رہنما اشوک چوہان نے کسانوں کی تصویر ٹوئٹ کر کے کانگریس پارٹی کی حمایت کی بات کہی۔ انہوں نے لکھا ’’کانگریس پارٹی کسانوں کی اس جد و جہد میں ان کے ساتھ ہے۔ وزیر اعلی کو کسانوں سے بات کرنی چاہئے اور ان کے مطالبات کو قبول کرنا چاہئے۔‘‘

12 Mar 2018, 8:10 AM

دوپہر دو بجے اسمبلی کا گھیراؤ

اکھل بھارتیہ کسان سبھا کی قیادت میں ناسک سے نکلا ناراض کسانوں کا دستہ اب ممبئی کے آزاد میدان میں پہنچ گیا ہے۔ مکمل قرض معافی یعنی قرض سے آزادی جیسے مطالبات کو لے کر یہ کسان تقریباً 200 کلو میٹر پیدل سفر کے بعد ممبئی پہنچے ہیں۔ تاحال حکومت نے کسانوں کے مطالبات پر کوئی غور نہیں کیا ہے۔ دوپہر دو بجے یہ سبھی مہاراشٹر اسمبلی کی طرف کوچ کریں کے اور اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

انہیں نہ آبلوں کی فکر ہے اور نہ ہی جھلستی گرمی کی۔ ان کے بدن تھکن سے چور ہیں لیکن حوصلے بلند ہیں۔ انہیں عام لوگوں کی مشکلات کا بھی خیال ہے اور طلباء کے امتحان کا بھی۔ لیکن کانوں میں تیل ڈالے ہوئے بیٹھی بی جے پی کی قیادت والی حکومت کو کسانوں کی کوئی فکر نہیں، مجبوری میں انہیں ممبئی آنا پڑا اور اب جنگ آر پار کی نظر آ رہی ہے۔

ممبئی کے ٹریفک جوائنٹ کمشنر امیتیش کمار کا کہنا ہے کہ کسانوں کی تحریک کے سبب نہ تو کوئی روڈ بند کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی روٹ تبدیل کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔