کیرالہ کے سابق وزیر اعلیٰ اومن چانڈی کے انتقال پر کھڑگے اور راہل کا اظہار غم

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کیرالہ کے سابق وزیر اعلیٰ اومن چانڈی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا

سابق وزیر اعلیٰ اومن چانڈی
سابق وزیر اعلیٰ اومن چانڈی
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کیرالہ کے سابق وزیر اعلیٰ اومن چانڈی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

کھڑگے نے ٹویٹ کیا، ’’عوامی لیڈر کے طور پر ہمیشہ لوگوں کی خدمت کے لئے تیار قدآور لیڈر اورکیرالہ کے سابق وزیراعلیٰ اور ایک کٹر کانگریسی اومن چانڈی کو میری عاجزانہ خراج عقیدت۔ ان کی دور اندیش قیادت کی شخصیت اور غیر متزلزل عزم نے کیرالہ کی ترقی اور ملک کے سیاسی منظر نامے پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ انہیں عوام اور عوامی خدمت کے لیے ان کی غیر معمولی لگن کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے اہل خانہ اور حامیوں سے دلی تعزیت۔


راہل گاندھی نے کہا، ’’اومن چانڈی جی ایک مثالی اور زمینی سطح کے کانگریس لیڈر تھے۔ کیرالہ کے لوگوں کے لیے ان کی زندگی بھر کی خدمات کے لیے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہم انہیں بھلا نہیں سکیں گے۔ ان کے تمام چاہنے والوں سے میری تعزیت۔

غور طلب ہے کہ اومن چانڈی کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 80 سال تھی۔ وہ دو بار کیرالہ کے وزیر اعلیٰ رہے۔ کچھ دنوں سے بیمار چانڈی بنگلورو کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔