اسپتال کھولنے میں دانستہ تاخیر کررہی ہے کیجریوال حکومت:انل

وزیراعلیٰ اروندکیجریوال کووڈ مریضوں کے لئے پرائیویٹ مقامات پر بستر کاانتظام کرکے عوام کا پیسہ برباد کررہےہیں جبکہ دہلی میں تین نئے اسپتال کئی مہینے سے بن کر تیار ہیں

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دہلی کانگریس صدر چودھری انل کمارنے کیجریوال حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی حکومت نجی اسپتالوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے امبیڈکر نگر،اندراگاندھی اسپتالوں کو کھولنے میں دانستہ تاخیر کررہی ہے۔

مسٹر کمار نے امبیڈکر نگر اور اندراگاندھی اسپتال،دوارکہ کا دورہ کیا اور کہا کہ دہلی حکومت کووڈ مریضوں کے علاج کے لئے براڑی اسپتال کے ساتھ ان اسپتالوں کو بھی استعمال کر سکتی تھی لیکن کیجریوال حکومت ان اسپتالوں کو کھولنے میں جان بوجھ کر دیر کررہی ہے کیونکہ یہ نجی اسپتالوں کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہے۔


انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اروندکیجریوال کووڈ مریضوں کے لئے پرائیویٹ مقامات پر بستر کاانتظام کرکے عوام کا پیسہ برباد کررہی ہے جبکہ دہلی میں تین نئے اسپتال کئی مہینے سے بن کر تیار ہیں۔600بستر والے امبیڈکر اسپتال اور 1725 بیڈ کے اندراگاندھی اسپتال کو دورہ کرنے کے بعد کہا کہ امبیڈکر نگر اسپتال پوری طرح تیار ہے،صرف افتتاح کرنے کی دیر ہے،اور دوسرے کا 90فیصد کام پورا ہوچکا ہے۔حکومت گذشتہ تین ماہ سے دارالحکومت میں کووڈ مریضوں کئے لئے بستروں کی کمی کا مسلسل رونا رورہی ہے جبکہ اسپتالوں یے باقی کام کروراکر بستروں کی کمی کوآسانی سے پورا کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 15جون کو وزیرداخلہ امت شاہ کے ساتھ کل جماعتی میٹنگ ہوئی تھی،جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امبیڈکر نگر۔براڑی اسپتال اور اندراگاندھی اسپتال میں بیڈ کی تعداد 2609 سے بھی زیادہ ہے،ان کا کووڈ مریضوں کے علاج کے لئے استعمال نہیں کیا جبکہ دارالحکومت میں کووڈوبا حالات کے پیش نظر ان کا کام جنگی سطح پر کرکے افتتاح کیا جاسکتا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔