کشمیریوں کو عید منانے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی: پی ایم مودی

پی ایم مودی نے ملک کے نام اپنے خطاب کے دوران جموں و کشمیر کے ایسے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی بات کہی جو ریاست سے باہر ہیں اور اپنے گھر آ کر عید منانا چاہتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر موی نے اہل وطن کو عید کی نیک خواہشات دیتے ہوئے جمعرت کو کہا کہ جموں وکشمیر میں لوگوں کو عید منانے میں کسی طرح کی پریشانی نہیں ہوگی۔ پی ایم مودی نے قوم کے نام خطاب میں واضح لفظوں میں کہاکہ عید کا تہوار نزدیک آرہا ہے اور اس میں کسی کو کسی طرح کی دقت نہیں ہونے دی جائے گی۔ تمام لوگوں کو عید کی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’حکومت اس بات کا پورا خیال رکھ رہی ہے کہ جموں کشمیر میں لوگوں کو عید منانے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔‘‘

پی ایم مودی نے اپنے خطاب کے دوران جموں و کشمیر کے ایسے لوگوں کے لیے بھی آسانیاں پیدا کرنے کی بات کہی جو ریاست سے باہر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’جموں وکشمیر کے جو لوگ ریاست کے باہر رہتے ہیں انہیں عید منانے کے لئے وہاں جانے میں بھی حکومت مدد کرے گی۔‘‘ پی ایم مودی نے مزید کہاکہ جموں و کشمیر میں امن قائم رکھنے کے لئے احتیاط کے طورپر کچھ ضروری اقدامات کئے گئے ہیں کیونکہ کچھ لوگ وہاں ماحول بگاڑنا چاہتے تھے۔


واضح رہے کہ 12 اگست کو پورے ملک میں عیدالاضحی کا تہوار منایا جائے گا اور جموں و کشمیر کے لوگ مرکزی حکومت کے ذریعہ ریاست سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد خوف کے ماحول میں ہیں۔ جموں و کشمیر میں اس وقت کئی مقامات پر دفعہ 144 نافذ ہے۔ حالانکہ 9 اگست کو جمعہ کی نماز کے لیے کرفیو ختم کرنے کی بات کہی گئی ہے، لیکن ریاست کا ماحول کافی کشیدہ ہے اور لوگوں میں دہشت بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 09 Aug 2019, 11:10 AM