وادی کشمیر: سوپور میں آگ لگنے کا واقعہ، ایک مسجد اور رہائشی مکان کو نقصان، آگ بجھانے واولے عملہ کے دو اہلکار زخمی

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں ایک مسجد اور ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا جبکہ آگ بجھانے کی کوشش کے دوران فائر بریگیڈ کے دو اہلکار بھی زخمی ہو گئے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں ایک مسجد اور ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا جبکہ آگ بجھانے کی کوشش کے دوران دو فائر فائٹرس بھی زخمی ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ سوپور کے تارزو علاقے کی عزت شاہ کالونی میں پیر اور منگل کی درمیانی رات ایک دو منزلہ مکان اور ’مسجد مصطفیٰ‘ نامی ایک مسجد میں آگ نمودار ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کا عملہ متعلقہ ساز و سامان سمیت جائے واردات پر پہنچا اور آگ بجھانے کی کوششوں میں جٹ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس وردات میں مسجد اور رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔


سرکاری ذرائع کے مطابق کہ اس دوران ایک گیس سلنڈر کا دھماکہ بھی ہوا جس سے آگ کی شدت تیز ہوئی اور اس کے نتیجے میں دو فائر فائٹرس زخمی بھی ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت علی محمد ریشی اور واجد احمد ڈار کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم ابتدائی تحقیقات سے لگ رہا ہے کہ شارٹ سرکٹ اس کی وجہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔