کشمیر: سیکورٹی فورسز نے لشکر طیبہ کے تین ملی ٹینٹوں کو محاصرے میں لیا

سیکورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے بڈگام میں مبینہ طور پر کشمیری پنڈت راہل بھٹ اور خاتون فنکار امرین بھٹ کے قاتلوں سمیت لشکر طیبہ کے سایا گروپ کے تین جنگجووں کو محاصرے میں لے لیا ہے

کشمیر میں انکاؤنٹر کی فائل تصویر
کشمیر میں انکاؤنٹر کی فائل تصویر
user

یو این آئی

سری نگر: سیکورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے بڈگام میں مبینہ طور پر کشمیری پنڈت راہل بھٹ اور خاتون فنکار امرین بھٹ کے قاتلوں سمیت لشکر طیبہ کے سایا گروپ کے تین جنگجووں کو محاصرے میں لے لیا ہے۔

پولیس نے بدھ کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے محاصرے میں پھنسے جنگجووں میں سے ایک لطیف راتھرہے، جس پر کشمیری پنڈت راہل بھٹ اور خاتون فنکار امرین بھٹ سمیت کئی شہریوں کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

یہ تصادم بدھ کی صبح بڈگام کے واٹر ہیل علاقے میں محاصرے اور تلاشی مہم کے دوران شروع ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جنگجووں کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر مہم شروع کی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس نے ٹویٹ کیا ’’ دہشت گرد تنظیم لشکر (ٹی آر ایف) نے لطیف راتھر سمیت تین جنگجووں کو سیکورٹی فورسز نے گھیر ے میں لے لیا ہے۔ دہشت گرد لطیف کشمیری پنڈت راہل بھٹ اور امرین بھٹ سمیت متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔