کشمیر: شدید گرمی کے بیچ موسلا دھار بارش

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جموں شہر اور مضافاتی علاقوں میں ہفتے کی صبح موسلا دھار بارشیں ہوئیں جس سے لوگوں کو اگرچہ گرمی کی شدت سے قدرے راحت نصیب ہوئی۔

تصویر یو این آّئی
تصویر یو این آّئی
user

یو این آئی

سری نگر: وادی کشمیر میں کئی روز سے جاری شدت کی گرمیوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 11 جولائی سے 15 جولائی تک بارشیں متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران 11 اور 14 جولائی کو موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

دریں اثنا محکمہ موسمیات کے علاقائی ناظم سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں 10 جولائی سے مانسون ایکٹو ہو جائے گا اور اس کے بعد 11 جولائی سے اچھی بارشیں شروع ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران دن میں گرمی رہے گی تاہم دوپہر کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔


ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جموں شہر اور مضافاتی علاقوں میں ہفتے کی صبح موسلا دھار بارشیں ہوئیں جس سے لوگوں کو اگر چہ گرمی کی شدت سے قدرے راحت نصیب ہوئی تاہم سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے لوگوں کے عبور و مرور مشکل بن گیا۔ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں گزشتہ روز کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ روز کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.8 ڈگری سیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں گزشتہ روز کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.8 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قصبہ قاضی گنڈ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور ککرناگ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


بتا دیں کہ وادی کشمیر میں کئی روز سے جاری شدید گرمیوں نے لوگوں کو بے حال کر دیا ہے۔ گرمیوں سے راحت حاصل کرنے کے لئے جہاں الیکٹرانک آلات جیسے پنکھوں کا وغیرہ کا استعمال کیا جا رہا ہے وہیں لوگ وادی کے پہاڑی علاقوں اور سیاحتی مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔