کرناٹک: گائیوں کے ساتھ غیر فطری جنسی تعلقات قائم کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم کو گائے کے ساتھ غیر فطری جنسی تعلقات قائم کرنے کی عادت پڑ گئی تھی، جس کے لیے وہ اپنے گاؤں سے بنگلور یونیورسٹی گیان بھارتی کیمپس جاتا تھا

علامتی تصویر / آئی اے این ایس
علامتی تصویر / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بنگلورو: کرناٹک پولیس نے بنگلورو میں گائے کے ساتھ غیر فطری جنسی تعلقات قائم کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے پیر کے روز یہ اطلاع فراہم کی۔ ملزم کی شناخت 34 سالہ منجوناتھ کے طور پر ہوئی ہے جو کہ منڈیا ضلع کے مدور شہر کے قریب گیجلاگیرے گاؤں کا رہائشی ہے۔ چندرا لے آؤٹ پولیس نے اسے اس کے دوست کی شکایت پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گائے کے ساتھ غیر فطری جنسی تعلقات قائم کرنے کی عادت پڑ گئی تھی، جس کے لیے وہ اپنے گاؤں سے بنگلور یونیورسٹی گیان بھارتی کیمپس جاتا تھا۔ وہاں وہ کیمپس کے کھیتوں میں چرنے والی گائیوں کو ویرانے، جھاڑیوں میں لے جاتا اور غیر فطری جنسی تعلقات قائم کرتا۔


منجوناتھ کی اس بدکاری کی وجہ سے اس کے گھر والوں نے اس سے تمام تعلقات ختم کر دیے، جس کے بعد وہ بنگلور آ گیا اور اپنے دوست کے ساتھ رہنے لگا۔ گھر میں گائے رکھنے والے ششی کمار کے ساتھ رہتے ہوئے بھی ملزم نے غیر فطری جنسی تعلقات قائم کئے۔ شبہ ہونے پر ششی کمار نے اس کی حرکت دیکھی اور اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

بعد ازاں ششی کمار ملزم کو گھسیٹتے ہوئے تھانے لے گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف پریوینشن آف کرولٹی ٹو اینیملز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے جیل بھیج دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔