کرگل وجے دیوس: خراب موسمی حالات کے باعث صدر جمہوریہ کا دورہ لداخ منسوخ

صدر کووند لداخ کے ایک روزہ دورے کے دوران کرگل جنگ کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر دراس میں واقع جنگی یادگار پر خراج عقیدت پیش کرنے والے تھے

صدر رام ناتھ کووند / تصویر نشلرہ ٹویٹر
صدر رام ناتھ کووند / تصویر نشلرہ ٹویٹر
user

یو این آئی

سری نگر: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کا دورہ لداخ خراب موسمی حالات کے باعث منسوخ کیا گیا ہے۔ موصوف لداخ کے ایک روزہ دورے کے دوران کرگل جنگ کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر دراس میں واقع جنگی یادگار پر خراج عقیدت پیش کرنے والے تھے۔

سال 2019 میں بھی موسم کی خرابی کی وجہ سے صدر جمہوریہ کے پروگرام میں تبدیلی لاکر 'وجے دیوس' کی تقریب سری نگر کی بادامی باغ فوجی چھاونی میں منعقد کی گئی تھی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خراب موسمی حالات کے پیش نظر صدر جمہوریہ کا جہاز سری نگر ہوئی اڈے سے پرواز نہیں کر سکا۔


انہوں نے بتایا کہ بعد میں صدر جمہوریہ کے کارواں نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع مشہور سیاحتی مقام گلمرگ کا رخ کیا جہاں وہ وار فئیر اسکول نامی جنگی یادگار پر پھول مالا چڑھائیں گے اور اس موقع پر یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گونر منوج سنہا بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

بتا دیں کہ صدر جمہوریہ گزشتہ روز اپنے چار روزہ دورہ جموں و کشمیر اور لداخ کے لئے سری نگر پہنچے۔ صدر جمہوریہ 27 جولائی کو سری نگر میں کشمیر یونیورسٹی کے 19 ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کریں گے۔ صدر جمہوریہ امکانی طور پر نئی دہلی روانگی سے قبل وادی میں شری امرناتھ جی گھپا یا جموں کے کٹرہ میں شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں حاضری دیں گے۔


راج ناتھ نے وار میموریل جا کر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

ادھر، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کرگل وجے دیوس کے موقع پر یہاں نیشنل وار میموریل جا کر مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ راجناتھ سنگھ کے ساتھ وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ نے بھی وار میموریل پر ملک کے بہادر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔