قنوج : لکھنؤ - آگرہ ایکسپریس وے پر خوفناک سڑک حادثہ، 6 افراد ہلاک

اتر پردیش میں ضلع قنوج کے تالگرام علاقے میں لکھنؤ - آگرہ ایکسپریس وے پر خوفناک سڑک حادثے میں کار میں سوار 6 افراد کی موت ہو گئی

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

قنوج: اتر پردیش میں ضلع قنوج کے تالگرام علاقے میں لکھنؤ - آگرہ ایکسپریس وے پر خوفناک سڑک حادثے میں کار میں سوار 6 افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس ترجمان نے ہفتہ کی صبح یہاں یہ اطلاع دی۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ لکھنؤ کے چھ نوجوان گذشتہ شب ایک اسپورٹ کارسے راجستھان کے مہندی پور بالاجی درشن کرنے جارہے تھے۔ جمعہ کی شب تقریباً ایک بجے لکھنو-آگرہ ایکسپریس وے پر تالگرم کےعلاقے میں کلومیٹر نمبر 165 پر اس کے آگے چل رہے ٹرک سے ان کی کار ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ سبھی چھ نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ ان کی عمر 24 سے 27 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔


انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں پرومود یادو ، ستیہ بھان یادو ، موہت پال، سونو یادو اور گیانیندر کی شناخت کی گئی ہے۔ چھٹے نوجوان کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ یہ سبھی لکھنؤ کے رہائشی بتائے جارہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔