کنجھاولا معاملہ: واقعہ کے وقت نشہ کی حالت میں تھی انجلی

کنجھاولا معاملہ میں دہلی پولیس کو 20 سالہ انجلی کی وسرا رپورٹ حاصل ہو گئی ہے۔ اس کی اطلاع جمعہ کو ایک عہدیدار نے دی۔ ذرائع نے بتایا کہ رورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ واقعہ کے وقت انجلی حالت نشہ میں تھی

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کے کنجھاولا معاملہ میں دہلی پولیس کو 20 سالہ انجلی کی وسرا رپورٹ حاصل ہو گئی ہے۔ اس کی اطلاع جمعہ کو ایک عہدیدار نے دی۔ ذرائع نے بتایا کہ رورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ واقعہ کے وقت انجلی حالت نشہ میں تھی۔

خصوصی پولیس کمشنر (نظم و نسق) ساگر پریت ہڈا کے مطابق متاثرہ انجلی کی رپورٹ 24 جنوری کو دہلی کے روہنی میں واقع فرانزک سائنس لیباریٹری کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔ ساگر پریت ہڈا نے کہا ’’رپورٹ اب جانچ کا حصہ ہے۔ معاملہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔‘‘


خیال رہے کہ انجلی اپنی ایک دوست ندھی کے ساتھ روہنی کے ایک ہوٹل مین پارٹی کے بعدگھر لوٹ رہی تھی۔ رات تقریباً 2 بجے ان کی کار نے اس کی اسکوٹی کو ٹکر مار دی اور اسے کئی کلومیٹر تک گھسیٹا، جس کی وجہ سے انجلی کی موت واقع ہو گئی۔ صبح تقریباً 4 بجے کنجھاولا علاقہ میں اس کی لاش برآمد ہوئی۔ ایک راہگیر نے اس کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */