بی جے پی کے ٹکڑے ٹکڑے کروں گا، کنہیا کمار

کنہیا کمار نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی جم کر تعریف کی اور کہا کہ بی جے پی کے ٹکڑے ٹکڑے کریں گے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

حال ہی میں کانگریس میں شامل ہوئے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی طلباء یونین کے سابق صدر کنہیا کمار نے ان کو ٹکڑے ٹکڑےگینگ کہنے پر بی جے پی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بی جے پی کے لئے ٹکڑے ٹکڑے گینگ ہیں اور وہ بی جے پی کے ٹکڑے ٹکڑے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ایک لاکھ ٹکڑے ہوں گے۔

اے بی پی کو دئے ایک انٹرویو میں کنہیا نے کہا کہ انہیں کانگریس میں شامل ہو کر اچھا لگ رہا ہے کیونکہ کانگریس صرف ایک سیاسی پارٹی نہیں بلکہ جدید ہندوستان کی ایک سوچ ہے۔ کنہیا نے کہا ’’ملک میں جمہوریت نہیں ہوتی تو آج وہ کسی ہوٹل میں کام کر رہے ہوتے۔‘‘ پاکستان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسے وہاں کوئی سوال نہیں پوچھ سکتا وہی روایت ہمارے ملک میں بھی لانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس لئے کانگریس کی توسیع اور تشہیر ضروری ہے۔


کنہیا سے جب یہ سوال کیا کہ انہوں نے ممتا بینرجی اور کیجریوال پر کانگریس کو کیوں ترجیح دی تو انہوں نے کہا کہ وہ سب علاقائی متبادل ہیں جبکہ کانگریس ایک قومی متبادل ہے۔

کنہیا نے راہل گاندھی کی جم کر تعریف کی اور روس کے رہنما لینن کی بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’لینن کے مطابق کسی بھی کامریڈ میں تین خصوصیات ہونی چاہئے جو عزم ، ایمانداری اور بہادری ہیں اور راہل گاندھی میں یہ تینوں خصوصیات ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔