جمہوریت پر کملا ہیرس کے باتیں سمجھئے: راہل گاندھی

مہاتما گاندھی کے تعلق سے غیر ملکی سرزمین پر ہمارے وزیراعظم کو اگر کوئی سبق پڑھایا جارہا ہے تو اسے اس کو مثبت انداز میں لینا چاہئے اور محترمہ ہیرس نے کیا کہا اس کو سمجھئے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے بیان پر کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ بات چیت میں جب وہ ہمیں جمہوریت کا سبق سکھانے کی بات کرتی ہیں تو ہمیں ان کے بیان کے مطلب کو باریکی سے سمجھنے کی ضرورت ہے۔

مسٹر مودی کے ساتھ جمعہ کی رات کی بات چیت کے دوران محترمہ ہیرس نے کہا کہ پوری دنیا میں جمہوریت خطرے میں ہے اور اگر حالات کو بہتر بنانا ہے تو ہندوستان کوساتھ آنا ہوگا۔


امریکی نائب صدر کے اس بیان پر مسٹر گاندھی نے انسٹاگرام پر بات چیت کی ویڈیو لوڈ کرتے ہوئے کہاکہ "کچھ ان کی بات سمجھ میں آئی۔"

مسٹر مودی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں اس بیان کا مطلب سمجھنا چاہیے۔ اس سے قبل کانگریس کے ترجمان گورو بلبھ نے پارٹی ہیڈ کوارٹرز میں نامہ نگاروں کے سوال کے جواب میں کہا کہ جمہوریت کا ستون ہندوستان ، مہاتما گاندھی کی کرم بھومی، جنم بھومی ہندوستان، اس کے بارے میں غیر ملکی سرزمین پر ہمارے وزیراعظم کو اگر کوئی سبق پڑھایا جارہا ہے تو اسے اس کو مثبت انداز میں لینا چاہئے اور محترمہ ہیرس نے کیا کہا اس کو سمجھئے۔‘‘


انہوں نے بتایا کہ دنیا میں جمہوریت کا درجہ رکھنے والے فریڈم ہاؤس نے ہندوستان کی جمہوریت کی درجہ بندی کم کر دی ہے اور ہندوستان کو جزوی طور پر آزاد جمہوریت کے زمرے میں ڈال دیا ہے۔ فریڈم ہاؤس کے مطابق ہندوستان کی جمہوریت مکمل طور پر آزاد نہیں بلکہ جزوی طور پر آزاد ہے۔ اسی طرح سویڈن کی ریٹنگ ایجنسی وی ڈیم کا کہنا ہے کہ ہندوستان کا جمہوری نظام ایک منتخب مطلق العنانیت میں بدل گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 26 Sep 2021, 7:11 AM
/* */