بہار میں جنگل راج! گھر میں گھس کر فوجی جوان کی بیوی کا قتل

ضلع مونگیر کے قاسم بازار تھانہ حلقہ میں نامعلوم جرائم پیشوں نے پیر کے روز ایک فوجی جوان کے گھر میں گھس کر اس کی بیوی کو گولی مار دی اور فرار ہو گئے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

بہار کے ضلع مونگیر واقع قاسم بازار تھانہ حلقہ میں نامعلوم جرائم پیشوں نے پیر کو گھر میں گھس کر ایک خاتون کا گولی مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ مہلوکہ کے شوہر سی آئی ایس ایف جوان ہیں اور فی الحال جھارکھنڈ کے دھنبار میں اپنی ذمہ داری انجام دے رہے ہیں۔

پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ آم گاچھی ٹولہ میں بدمعاشوں نے پیر کی صبح سی آئی ایس ایف کے جوان کے گھر میں چہار دیواری لانگھ کر گھسے اور ان کی بیوی دیپکا شرما کا گولی مار کر قتل کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے جائے حادثہ سے چار کھوکھا برآمد کیا ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ قتل کے اسباب کا اب تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔ پولیس سبھی زاویوں سے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔


پولیس ذرائع کے مطابق دیپکا پر سال 2017 میں بھی حملہ کیا گیا تھا، لیکن تب وہ بچ گئی تھی۔ اس حملے میں اس کی ماں کی موت ہو گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس معاملے میں مہلوکہ گواہ تھی۔ دیپکا کا مائکہ حویلی کھڑگ پور ڈویژن کے شام پور تھانہ حلقہ میں بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ پہلی نظر میں معاملہ معاشقہ اور ملکیت تنازعہ کا معلوم پڑ رہا ہے۔ پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ مہلوکہ کی ایک پانچ سالہ چھوٹی بیٹی بھی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔