ٹرمپ کی نظر میں ’ملک دشمن‘ اور ’بدتمیز‘ صحافی کا پریس کارڈ بحال

فیصلہ صدر ٹرمپ کی جانب سے مقرر کیے گئے جج ٹموتھی کیلی نے سنایا ہے، امریکی میڈیا کے مطابق عدالت نے فیصلہ دیا کہ وائٹ ہاؤس نے صحافی کا پریس کارڈ معطل کرنے کے لیے ضروری قانونی طریقہ کار پر عمل نہیں کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک صحافی کو ملک دشمن اور بدتمیز قرار دیئے جانے اور اس کے بعد پریس کارڈ معطل کیے جانے کے خلاف امریکہ کی ایک وفاقی عدالت نے وائٹ ہاؤس کو سی این این کے صحافی جم اکوسٹا کا پریس کارڈ بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقرر کیے گئے جج ٹموتھی کیلی نے سنایا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق عدالت نے فیصلہ دیا کہ وائٹ ہاؤس نے صحافی کا پریس کارڈ معطل کرنے کے لیے ضروری قانونی طریق کار پر عمل نہیں کیا۔

گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران سی این این کے صحافی اور ڈونلڈ ٹرمپ میں بحث ہوئی تھی، صدر ٹرمپ نے صحافی کو ملک دشمن اور بدتمیز قرار دیتے ہوئے ان پر وائٹ ہاؤس کے دروازے بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے اکوسٹا کا پریس کارڈ معطل کیے جانے کے خلاف سی این این نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا جس پر ابتدائی دلائل سننے کے بعد عدالت نے صحافی کا پریس کارڈ بحال کرنے کا حکم دیا۔

واشنگٹن ڈی سی میں عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جم اکوسٹا نے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام ساتھیوں، صحافتی اداروں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیں سپورٹ کیا اور ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 17 Nov 2018, 2:09 PM