جھارکھنڈ میں 62.35 فیصد ووٹروں نے 309 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کیا

جھارکھنڈ میں تیسرے مرحلہ میں جمعرات کے روز 17 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ پر امن اختتام پذیر ہوگئی اور اس دوران قریب 62.35 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کیا

تصویر اے آئی این ایس
تصویر اے آئی این ایس
user

یو این آئی

رانچی: رانچی 12 دسمبر (یواین آئی) جھارکھنڈ میں آج تیسرے مرحلے کی 17 اسمبلی سیٹ کے لئے ہورہی ووٹنگ میں 62.35 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرکے شہری ترقی کے وزیر سی پی سنگھ، جھارکھنڈ وکاس مورچہ کے صدر بابو لال مرانڈی اور سابق نائب وزیر اعلی اور آل جھارکھنڈ اسٹوڈنٹس یونین کے سربراہ سدیش مہتو سمیت 309 امیدواروں کے انتخابی قسمت کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں بند کر دیا۔

ریاستی الیکشن دفتر کے ذرائع نے یہاں بتایاکہ ریاست کے 17 اسمبلی سیٹ کوڈرما ، برکٹا ، برہی ، بڑکا گاؤں ، رام گڑھ ، مانڈو، ہزاری باغ ، سمریا ( محفوظ) دھنوار ، گومیاں، بیرمو ، ایچا گڑھ ، سلی ، کھجری ( محفوظ) رنچی ، ہٹیا اور کانکے ( محفوظ ) کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کے مابین پر امن طریقے سے ہوئی ووٹنگ شام پانچ بجے ختم ہوگئی ۔ اس دوران قریب 61.93 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دیہی کاا ستعمال کیا ۔


چیف الیکشن آفیسر ونے کمار چوبے نے آج بتایا کہ ریاست کے 17 اسمبلی سیٹ کوڈرما، بركٹھا، برهي، بڑكاگاوں، رام گڑھ، مانڈو، ہزاری باغ، سمريا (محفوظ)، دھنوار، گوميا، بیرمو، ایچاگڑھ، سلی، كھجري (م)، رانچی ، هٹيا اور کانکے (م) کے لئے سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان پرامن طریقے سے ہورہی پولنگ شام پانچ بجے ختم ہوئی۔ اس دوران تقریبا 62.35 فیصد ووٹروں نے اپنےحق رائے دہی کا استعمال کیا۔

ووٹنگ ختم ہونے پر سلی سیٹ پر ووٹنگ کا فیصد سب سے زیادہ 76.98 فیصد رہا وہیں سب سے کم 49.1 فیصد پولنگ رانچی میں ہوئی۔اس کے بعد کوڈرما میں 58.2 فیصد، بركٹھا میں 65.19 فیصد، برهي میں 63.40 فیصد، بڑكاگاو میں 64.53 فیصد، رام گڑھ میں 70.5 فیصد، مانڈو میں 62.41 فیصد، ہزاری باغ میں 57.18 فیصد، سمريا (م) میں 62 فیصد، دھنوار میں 61.68 فیصد، گوميا میں 67.18 فیصد، بیرمو میں 61.13 فیصد،ا يچاگڑھ میں 73.11 فیصد، كھجري میں 64.28 فیصد، هٹيا میں 53.63 فیصد اور کانکے (م) میں 62.83 فیصد ووٹ پڑے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 12 Dec 2019, 9:30 PM