جھارکھنڈ میں تیسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی اب امیدوار تیسرے مرحلے میں اسمبلی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرسکیں گے۔ اس مرحلے میں 55.01 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی (ووٹ) کا استعمال کریں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

رانچی: جھارکھنڈ میں تیسرے مرحلے میں اسمبلی کی 17 سیٹوں پر 12 دسمبر کو ہونے والےالیکشن کے لیے نوٹیفکیشن آج جاری ہوگیا۔ ریاستی الیکشن دفتر کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ جھارکھنڈ میں تیسرے مرحلے کے تحت 12 دسمبر 2019 کو کوڈرما، برکٹھا، برہی، برکاگاؤں، رام گڑھ، مانڈو، ہزاری باغ، سِمریا (محفوظ)، دھنوار، گومیا، بورمو، ایچا گڑھ، سِلِّی، کِھجری (محفوظ)، رانچی، ہٹیا اور کانکے(محفوظ) میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے۔

نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی اب امیدوار تیسرے مرحلے میں اسمبلی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرسکیں گے۔ اس مرحلے میں 55.01 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی (ووٹ) کا استعمال کریں گے۔


قابل ذکر ہے کہ تیسرے مرحلےکے لیے پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ 25 نومبر ہے۔ وہیں پرچہ نامزدگی کی جانچ 26 نومبر کو ہوگی اور نام واپسی کی آخری تاریخ 28 نومبر ہے۔ 12 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی 23 دسمبر کو ہوگی۔ مکمل انتخابی عمل 29 دسمبر کو ختم ہوجائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔