راحت رسانی کے کاموں میں بی جے پی سیاست نہ کرے: جے ڈی یو
جے ڈی یو نے بی جے پی کو انتباہ کیا ہے کہ وہ پٹنہ کی صورتحال پر سیاست نہ کرے بلکہ راحت کے کاموں میں حصہ لے

بہار میں حزب اقتدار جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) نے شدید بارش سے دار الحکومت پٹنہ میں ہوئے پانی جمع ہونے کے معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے وزیر اور اراکین اسمبلی کے مابین الزام تراشیوں پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ راحت رسانی کے کاموں کے سلسلے میں سیاست نہیں ہونی چاہئے ۔
جے ڈی یو کے رکن کونسل ڈاکٹر رنبیر نندن نے یہاں کہاکہ دار الحکومت میں بارش سے متاثر عوام کے کے لئے چلائے جارہے راحت رسانی کے کامو ں پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے ۔ حد تو یہ ہےکہ شہری ترقیات ، صحت عامہ کے وزیرکی ٹیم کے رکن اسمبلی ہی وزیرکے کاموں پر تنقید کرکے اس پانی کے جماﺅ کے لئے وزیر کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔ وہ بھی تب جب دار الحکومت کے ان اراکین اسمبلی کی اپیل پر وزیراعلیٰ شہری ترقیات اسکیموں پر اربوں روپے صرف ڈرنیج سسٹم ، نالے کی صفائی اور سمپ ہاﺅس کی تعداد بڑھانے پر خرچ ہوئے ہیں ۔
ڈاکٹر نندن نے کہاکہ کچھ لوگ ان بیانات کی مدد سے وزیراعلیٰ کے خلاف بھی بیان دے رہے ہیں۔ حقیقت ہے دہائیوں سے زیادہ وقت سے دارالحکومت کی اسمبلی سیٹوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے ایم ایل اے بنتے رہے ہیں۔ فی الحال پٹنہ کی میئر بھی بی جے پی کی ہے ۔ اگر پمپ ہاﺅ س خراب ہے تو اسے ٹھیک کرانا کس کی ذمہ داری ہے ۔ اتنے سالوں سے دارالحکومت کے ایم ایل اے رہے ہیں تو یہاں کی تاریخ ، جغرافیائی حالات کی معلومات کس کے پاس ہونی چاہئے ۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
