جے شنكر-امریکی وزیر دفاع کے درمیان دو طرفہ ایشوز پر تبادلہ خیال
ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنكر نے امریکہ کے وزیر دفاع ڈاکٹر مارک ٹی ایسپر کے ساتھ میٹنگ اور دو طرفہ معاہدوں کے مستقبل کی سمت سے متعلق اہم معاملات پر بات چیت ہوئی ہے
واشنگٹن: ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنكر نے امریکہ کے وزیر دفاع ڈاکٹر مارک ٹی ایسپر کے ساتھ میٹنگ اور دو طرفہ معاہدوں کے مستقبل کی سمت سے متعلق اہم معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔
ڈاکٹر جےشنكر نے جمعرات کو ٹوئٹ کرکے کہا ’’امریکہ کے وزیر دفاع سے ملکر خوشی ہوئی۔اس دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون پرمستقبل کی سمت میں مفید بات چیت ہوئی‘‘دریں اثنا، امریکہ کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ڈاکٹر جےشنكر اور وزیر خارجہ مائیک پومپيو کے درمیان اہم میٹنگ ہوئی ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہےکہ مسٹر پومپيو نے میٹنگ کے دوران ہندوستان کے وزیر خارجہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی حکمت عملی، کشمیر میں ترقی اور عالمی تشویشات کے ایشوز سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ڈاکٹر جے شنكر اور امریکی وزیر خارجہ پومپيو کے درمیان یہ ملاقات پیر کو امریکی وزارت خارجہ میں ہوئی تھی۔
امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان مورگن اورٹاگس نے کہا’’دونوں رہنماؤں نے فری اور اوپن انڈین پیسیفک کے علاقے کے لئے ہمارے نظریات کو آگے بڑھانے کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا‘‘۔
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
