اس سال ہونے والے جی-7 سربراہی اجلاس میں جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور ہندوستان کو مدعو کر سکتا ہے جاپان

جاپان 2023 میں جی-7 کثیرالجہتی فورم کی صدارت کرے گا۔ اعلیٰ سطحی جی-7 سربراہ کانفرنس 19 سے 21 مئی تک ہیروشیما شہر میں منعقد ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>جی-7 2023 ہیروشیما سمیٹ کا لوگو / ٹوئٹر /&nbsp;@JapanGov</p></div>

جی-7 2023 ہیروشیما سمیٹ کا لوگو / ٹوئٹر /@JapanGov

user

یو این آئی

ٹوکیو: جاپان اس سال مئی میں منعقدہ ہونے والی جی-7 سربراہی کانفرنس میں جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا اور ہندوستان کے لیڈروں کو مدعو کر سکتا ہے۔ جاپانی اخبار یومیوری شیمبون نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے ہفتہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جنوبی کوریائی، آسٹریلیائی اور ہندوستانی لیڈروں کو جاپان کی میزبانی میں ہونے والی سربراہی کانفرنس میں مدعو کیا جا سکتا ہے، تاکہ پارٹنر ممالک کی ہم آہنگی پر زور دیا جا سکے جو جی-7 کے رکن ممالک کے ساتھ مشترکہ اقدار کا اشتراک کرتے ہیں ’آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل‘ کے تصور کو نافذ کرتے ہیں۔


واضح رہے کہ جاپان 2023 میں جی-7 کثیرالجہتی فورم کی صدارت کرے گا۔ اعلیٰ سطحی جی-7 سربراہ کانفرنس 19 سے 21 مئی تک ہیروشیما شہر میں منعقد ہوگی۔ جاپان کے اقتصادیات، تجارت اور صنعت کے وزیر یاسوتوشی نیشیمورا نے جمعرات کو کہا کہ اقتصادی دباؤ سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات اس سال کے جی-7 سربراہی اجلاس کے اہم موضوعات میں سے ایک ہو گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔