جموں: ادھم پور میں زمین کھسکنے کے باعث رہائشی مکان زمین بوس 2 کمسن از جان

جموں وکشمیر کے ضلع اُدھم پورکے متل علاقے میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں زمین کھسکنے کے باعث رہائشی مکان زمین بوس ہوا جس وجہ سے اُس میں موجود دو کمسن بچے از جان ہوئے

لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس
لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع اُدھم پورکے متل علاقے میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں زمین کھسکنے کے باعث رہائشی مکان زمین بوس ہوا جس وجہ سے اُس میں موجود دو کمسن بچے از جان ہوئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع ادھم پورمیں جمعے کی شام سے شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس وجہ سے کئی علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ کے واقعات پیش آئے۔ معلوم ہوا ہے کہ اُدھم پور کے سامول متل گاوں میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں زمین کھسکنے کے باعث ایک رہائشی مکان زمین بوس ہوا جس دوران دو بچے ملبے کے نیچے زندہ دفن ہوئے۔


انہوں نے بتایا کہ گر چہ فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تاہم دونوں کی موت واقع ہوئی تھی۔ متوفین کی شناخت 3 سالہ عارف اور 2 سالہ غنی کے بطور ہوئی ہے۔ قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد نعشیں وارثین کے حوالے کی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔