شوپیاں: نامعلوم بندوق برداروں نے خاتون ایس پی او کو گولی مار کر کیا ہلاک

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ہفتہ کے روز نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک خاتون اسپیشل پولس آفیسر (ایس پی او) کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ہفتہ کے روز نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک خاتون اسپیشل پولس آفیسر (ایس پی او) کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے وہیل گاؤں میں ہفتہ کے روز نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک خاتون ایس پی او پر اس کے گھر میں ہی گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ خاتون ایس پی او کو فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لانے کے باعث دم توڑ بیٹھی تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ موقعہ پر ہی ازجان ہوئی تھی۔

مہلوک خاتون ایس پی او کی شناخت خوشبو جان بنت منظوراحمد ساکن وہیل شوپیاں کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فوج جائے واردات تک پہنچ گئی ہے اور پورے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے۔

دریں اثنا ایک پولس آفیسر نے کہا کہ شوپیاں کے وہیل گاؤں میں ہفتہ کے روز دن کے قریب ڈھائی بجے مشتبہ ملی ٹنٹوں نے خوشبو جان نامی ایک خاتون ایس پی او پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ خوشبو کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ بیٹھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */