کشمیر اگلے 10 سالوں میں ترقی یافتہ ریاست ہوگی، امت شاہ کا دعویٰ

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اگلے دس سالوں میں ریاست کشمیر ہندوستان کی ترقی یافتہ ریاستوں کی فہرست میں شامل ہوگی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو دہلی سے جموں و کشمیر میں واقع ماتا ویشنودیوی کٹرا کے درمیان چلنے والی ملک کی دوسری سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین ’وندے بھارت ایکسپریس کو نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ سودیسی سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین جموں و کشمیر کی ترقی کا بہت بڑا ذریعے بنے گی۔

نئی دہلی- کٹرا وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کی پانچ اکتوبر سے باقاعدہ سروس شروع ہوگی۔ اس ٹرین سے دہلی سے کٹرا کا سفر 12 گھنٹے کی بجائے آٹھ گھنٹے میں مکمل کیا جا سکے گا۔


امت شاہ نے اس موقع پر کہا کہ یہ جموں و کشمیر کی ترقی کے لئے بڑا تحفہ ہے کیونکہ اس سے مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی آرٹیکل 370 جموں و کشمیر کی ترقی میں بڑی رکاوٹ تھی۔ دس سال کے اندر ملک کے سب سے زیادہ ترقی یافتہ ریاستوں میں سے ایک بنے گی اور وندے بھارت ایکسپریس ریاست کی ترقی کا بہت بڑا ذریعے بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کو 50 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا جو ہدف رکھا ہے، اس کو حاصل کرنے میں انڈین ریلوے بڑا اہم کردار ادا کرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Oct 2019, 3:07 PM