جموں و کشمیر: ایئرفورس اسٹیشن پر دیر رات گئے دو دھماکوں سے کھلبلی

جموں و کشمیر کے فضائیہ اڈے پر دیر رات گئے دھماکے کی آواز سنے جانے کے بعد کھلبلی مچ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ دیر رات ایک بج کر 50 منٹ پر دھماکہ کی آواز سنائی دی، اس کے 5 منٹ بعد دوسرا دھماکہ ہوا

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

جموں: جموں و کشمیر میں ایئرفورس اسٹیشن پر دیر رات گئے دھماکہ کی آواز سنائی دینے کے بعد کھلبلی مچ گئی۔ دیر رات گئے ایک بجے کے بعد ہونے والے ان دھماکوں میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس اور فارینزک ٹیم موقع پر پہنچ کر چھان بین کر رہی ہے۔

خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق دھماکہ کی آواز جموں ایئرپورٹ پر موجود فضائیہ اڈے سے سنائی دی۔ یہ علاقہ انتہائی محفوظ قرار دیا جاتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 5 منٹ کے اندر ہونے والے دو دھماکوں میں سے پہلا دھماکہ ایک عمارت کی چھت پر اور دوسرا زمین پر ہوا۔

اس کے بعد پورا علاقہ محاصرہ میں لے لیا گیا۔ پولیس، فارینزک ٹیم اور اعلیٰ عہدیداران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موقع پر موجود ہے۔


دھماکہ کے تعلق سے ایک افسر نے بتایا کہ ایئرفورس اسٹیشن کے اندر دھماکہ ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ غنیمت یہ رہی کہ اس دھماکہ کے سبب نہ تو کوئی جوان زخمی ہوا اور نہ ہی کسی املاک کو کسی طرح کا نقصان پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ جانچ کی جا رہی ہے اور اس کے بعد ہی تصویر صاف ہو پائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔