جموں و کشمیر: فوجی جوانوں کو لے جا رہی 2 گاڑیوں پر دہشت گردانہ حملہ، 3 فوجی شہید

بتایا جا رہا ہے کہ دہشت گردانہ حملہ تھانہ منڈی ایریا کے پاس ہوا ہے، حملہ کے فوراً بعد اضافی سیکورٹی فورس جائے حادثہ پر بھیج دیے گئے ہیں، حملے میں 3 فوجیوں کی شہادت کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، یو این آئی</p></div>

علامتی تصویر، یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں دہشت گردوں نے فوجی جوانوں سے لدی دو گاڑیوں پر حملہ کر دیا۔ پہلے خبر سامنے آئی تھی کہ ایک ٹرک پر حملہ ہوا ہے، لیکن اب دو گاڑیوں پر حملے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔ جمعرات کو دہشت گردوں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس میں تین جوان شہید ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق افسران نے فوجی جوانوں کو لے جا رہے ٹرک پر دہشت گردوں کے ذریعہ کی گئی گولی باری کی تصدیق کر دی ہے۔ پی ٹی آئی نے افسران کے حوالے سے بتایا کہ دہشت گردانہ حملہ تھانہ منڈی ایریا کے پاس ہوا ہے۔ اس کے فوراً بعد اضافی سیکورٹی فورس جائے حادثہ پر بھیج دیا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ٹرک پر حملہ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا ہے۔ مشکل حالات کو دیکھتے ہوئے فوجی جوانوں نے فوراً محاذ سنبھال لیا۔ حملے کی خبر فوراً پولیس اور فوجی افسران کو دی گئی۔ جائے واقعہ پر اضافی فورس پہنچا اور دونوں فریق کے درمیان تصادم جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے پہلے گرینیڈ پھینکا اور پھر گولی باری شروع کر دی۔ جوانوں نے بھی دہشت گردوں کو ان کے حملے کا جواب دیا۔ اس درمیان کچھ جوان زخمی ہوئے جنھیں علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا۔


اس درمیان ڈیفنس پی آر او نے کہا کہ ’’بدھ کے روز علاقے میں ٹھوس خفیہ جانکاری کی بنیاد پر ایک مشترکہ مہم شروع کی گئی تھی۔ جمعرات کی شام دہشت گردوں کے ساتھ گولی باری شروع ہوئی اور یہ تصادم جاری ہے۔‘‘ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ایک ماہ کے اندر اس علاقہ میں فوج پر یہ دوسرا حملہ ہے۔ گزشتہ ماہ راجوری کے کالاکوٹ میں ہندوستانی فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا تھا جس میں 2 کیپٹن رینک کے افسر شہید ہو گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔