جموں وکشمیر: اودھم پور میں سڑک حادثہ، ایک مسافر از جان، 14 زخمی

ذرائع نے بتایا کہ مونگری سے اودھم پور آ رہی ایک مسافر بردار گاڑی پیر کی صبح منسر موڑ پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک مسافر کی موت جبکہ 14 دیگر زخمی ہوگئے۔

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور کے منسر موڑ میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک مسافر کی موت جبکہ 14 دیگر زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ مونگری سے اودھم پور آ رہی ایک مسافر بردار گاڑی پیر کی صبح منسر موڑ پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک مسافر کی موت جبکہ 14 دیگر زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔

متوفی کی شناخت جمال الدین ساکن مونگری اودھم پور کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت 17 سالہ روشنی،17 سالہ ممتو،29 سالہ نیلم کمار، ڈیڑھ سالہ پلوی،17 سالہ ریکھا دیوی، 17 سالہ رجنی دیوی،18 سالہ وریندر کمار،74 سالہ ٹھاکر داس،65 سالہ کوشلیہ دیوی، 25 سالہ نریندر سنگھ، روہت کمار، ششی ٹھاکر اور 38 سالہ پرشوتما کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔