اب دہلی جیسا ہوگا جموں و کشمیر اور چنڈی گڑھ جیسا ہوگا لداخ، بدل گیا بہت کچھ

جموں و کشمیر اب دہلی کی طرح ہوگا جہاں اسمبلی کے انتخابات ہوں گے اور وزیر اعلیٰ بھی منتخب کیے جائیں گے۔ لیکن جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ حاصل نہیں ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کے روز راجیہ سبھا میں جموں و کشمیر سے جڑے کئی بڑے اعلانات کیے۔ سب سے پہلے انھوں نے دفعہ 370 کی سبھی سہولیات کو ہٹانے کا اعلان کیا اور کہا کہ صدر جمہوریہ کے حکم کے بعد یہ قانون نافذ کر دیا جائے گا۔ یعنی گزشتہ 70 سالوں سے جو انتظام جموں و کشمیر میں چلا آ رہا تھا، اسے ختم کرنے کی سفارش مودی حکومت نے کی ہے۔ اس کے بعد وزیر داخلہ نے ایک اور تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے جموں و کشمیر ریاست کی نوتشکیل کا اعلان کر دیا۔ اس کے تحت امت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ اب مرکز کی نگرانی والی ریاست کی شکل میں جانی جائیں گی۔

وزیر داخلہ نے اپنے اعلان کو واضح کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو بتایا کہ جموں و کشمیر اور لداخ اب مرکزی حکومت کے ماتحت الگ الگ یونین ٹیریٹریز کی شکل میں جانے جائیں گے۔ مرکز کے ماتحت ریاست جموں و کشمیر کی اپنی اسمبلی ہوگی جب کہ لداخ بغیر اسمبلی والی ریاست ہوگی جو کہ مرکز کے ماتحت ہوگی۔ گویا کہ جموں و کشمیر اب دہلی کی طرح ہوگا جہاں اسمبلی انتخابات ہوں گےا ور وزیر اعلیٰ بھی منتخب ہوں گے۔ لیکن جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ حاصل نہیں ہوگا۔ وہیں پہاڑی علاقہ لداخ، جو اب تک کشمیر کا حصہ تھا، وہ چنڈی گڑھ کی طرح بغیر اسمبلی والی ریاست ہوگی جو مرکز کی نگرانی میں رہے گی۔ وہاں اسمبلی انتخابات نہیں ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔