جموں و کشمیر: ڈوڈہ میں بادل پھٹنے کے باعث باغوں اور جائیدادوں کو پہنچا شدید نقصان، ملبے کے سبب کئی سڑکیں ہوئیں بند

ڈوڈہ ضلع کے کھلجگا سر علاقے میں بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس کے نتیجے میں اچانک آنے والے سیلاب نے زرعی زمین کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ کسانوں کی کھڑی فصلیں اور پھلدار باغوں کا کافی نقصان پہنچا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر (ویڈیو گریب)</p></div>
i

جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں شدید بارش اور بادل پھٹنے کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہو گئی ہے۔ اس قدرتی آفت کی وجہ سے بڑے پیمانے پر فصلوں، باغوں اور ذاتی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا ہے۔ ڈوڈہ ضلع کے بھلیسا کے کھلجگا سر علاقے میں بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس کے نتیجے میں اچانک آنے والے سیلاب نے زرعی زمین کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ کسانوں کی کھڑی فصلیں اور پھلدار باغوں کا کافی نقصان پہنچا ہے۔ کئی مکانات اور دیگر ذاتی جائیدادوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

شدید بارش کے سبب کئی اہم سڑکیں بند ہو گئیں۔ اس سے بھلیسہ کا بھٹیاس علاقہ گھنٹوں تک بقیہ علاقوں سے منقطع رہا۔ ڈوڈہ ضلع کے کشتی گڑھ علاقہ مین بھی شدید بارش ہوئی، جس کی وجہ سے اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔ حالانکہ کشتی گڑھ میں کسی کے ہلاک ہونے یا زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ افسران مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔


واضح رہے کہ بادل پھٹنے سے علاقے میں کئی آبی ذخائر میں طغیانی آ گئی۔ اس سے نچلے علاقوں میں پانی بھر گیا اور مٹی کا کٹاؤ بھی ہوا۔ سڑکوں کے بند ہونے سے ضروری خدمات کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے۔ مقامی لوگوں کو روزمرہ کی ضرورریات کے لیے بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انتظامیہ نے سڑکوں کو کھولنے کے لیے مشینری لگا دی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔