جموں و کشمیر: شوپیاں تصادم میں 3 ملی ٹینٹس ہلاک

ضلع شوپیاں کے امشی پورہ علاقے میں ملی ٹینٹس کی موجودگی کے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولس، فوج اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقے میں ہفتے کی صبح کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ہفتے کی صبح ہونے والے ایک مسلح تصادم میں تین ملی ٹینٹس مارے گئے ہیں۔ جموں وکشمیر پولس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع شوپیاں کے امشی پورہ علاقے میں ہفتے کی صبح ہونے والے ایک تصادم میں تین عدم شناخت ملی ٹینٹس مارے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔

سری نگر میں تعینات دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بھی شوپیاں تصادم میں تین ملی ٹینٹس کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع شوپیاں کے امشی پورہ علاقے میں ملی ٹینٹس کی موجودگی کے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولس، فوج اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقے میں ہفتے کی صبح کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔


راجیش کالیا نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک پارٹی کی ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود ملی ٹینٹس نے فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں تین ملی ٹینٹس مارے گئے ہیں جن کی شناخت معلوم کی جارہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔