اے پی میں جمعیۃ کا ملک بچاؤ۔دستور بچاؤ اجلاس عام منعقد

مولانا محمد یامین قاسمی نے کہا کہ تمام ہندوستانیوں کو متحد ہو کر جذبات سے الگ رہ کر ملک اور اس کے دستور کے تحفظ کی ایک لمبی لڑائی لڑنی ہے، اس کے لئے حکمت عملی اور صحیح دانشمندی کی ضرورت ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: جمعیۃ علماء کی جانب سے پولیس کوارٹرس مسجد اونگول ضلع پرکاشم (آندھراپردیش) میں اجلاس عام ”دیش بچاؤ۔دستوربچاؤ“ منعقد ہوا، جس کی صدارت مولانا محمد رفیع قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع پرکاشم صوبہ آندھرا پردیش نے کی۔ قرآن کریم کی تلاوت اور نعتیہ کلام سے اجلاس کا آغاز ہوا۔

مولانا محمد یامین قاسمی مبلغ دارالعوام دیوبند نے موجودہ حالات پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ہندوستانیوں کو متحد ہو کر جذبات سے الگ رہ کر ملک اور اس کے دستور کے تحفظ کی ایک لمبی لڑائی لڑنی ہے، اس کے لئے حکمت عملی اور صحیح دانشمندی کی ضرورت ہے۔


انہوں نے کہا کہ چند فیصد فرقہ پرست لوگ ملک کو توڑ نے کی سازش کر رہے ہیں لیکن ہمارے ملک کا سیکولر طبقہ ان شرپسندوں کو کامیاب ہوئے نہیں دے گا۔

این آرسی، این پی آر اور سی اے اے کے خلاف ملک بھر میں لوگ آٹھ کھڑے ہیں وہ قربانی دے کر اپنے ملک کی گنگا-جمنی تہذیب کو آخر دم تک حفاظت کریں گے۔ مقامی علماء کرام اور سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے بھی اظہار خیال کیا، دعاء پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔