تمل ناڈو کی تھینی سب جیل سے سترہ قیدی فرار
تمل ناڈو کے تھینی ضلع کی سب جیل سے سترہ قیدی فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس نے پڑوسی ضلع ڈنڈیگل میں سولہ مقامات پر چوکیاں قائم کی ہیں اور تمام گاڑیوں کی چیکنگ شروع کر دی ہے۔

تمل ناڈو کے تھینی ضلع کی سب جیل سے سترہ قیدی فرار ہو گئے ہیں۔ پیر کو دیر رات پیش آنے والے اس واقعہ نے تھینی ضلع سے ڈنڈیگل ضلع تک کے علاقے میں ہلچل مچا دی ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں قیدیوں کے فرار ہونے سے پولیس انتظامیہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر ایک خبر میں شائع کیا گیا ہے کہ تاہم یہ بات سامنے آئی ہے کہ رات گئے ایک قیدی کو دوبارہ پکڑ لیا ہے۔
پولیس قیدیوں کی تلاش اور گرفتاری کے لیے سرگرم ہوگئی ہے۔ فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش کے لیے پڑوسی ضلع ڈنڈیگل میں 16 مقامات پر چیک پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ پولیس ان راستوں سے گزرنے والی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی ہے۔
نیوز پورٹل ’آج تک ‘کے مطابق ڈنڈیگل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس جے کمار نے میڈیا سے بات چیت میں اس کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تھینی سب جیل سے 17 قیدی فرار ہو گئے ہیں۔ احتیاطی اقدام کے طور پر پڑوسی ضلع ڈنڈیگل میں 16 مقامات پر چوکیاں قائم کی گئی ہیں اور تمام گاڑیوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ قیدی کیسے فرار ہوئے اور وہ کس سمت فرار ہوئے اس بارے میں تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔
اطلاعات کے مطابق 17 قیدیوں میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے، باقی 16 کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے فرار ہونے والے قیدیوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ سیکیورٹی ٹیمیں ان کی تلاش کے لیے مسلسل تلاشی لے رہی ہیں۔ پولیس گاڑیوں کی سخت چیکنگ بھی کر رہی ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
