کسانوں کو انصاف دلانا ہمارا فرض ہے: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مرکز اور یوپی بی جے پی حکومت کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کسانوں کو انصاف دلا کر رہے گی

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی اتر پردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مرکز اور اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کسانوں کے خلاف ہے لیکن کانگریس پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں انصاف دلا کر رہے گی۔

راہل گاندھی نے کہا، ’’آج کھانا کھاتے وقت ان انّ داتا (کسانوں) کے بارے میں سوچئے جو ملک کا پیٹ بھرنے کے لئے اپنا خون پسینہ دیتے ہیں۔ انہیں انصاف دلانا ہمارا فرض ہے‘‘۔


وہیں، پرینکا گاندھی نے کہا، ’’متاثرہ کسان خاندانوں کا صرف ایک مطالبہ ہے کہ انہیں انصاف ملنا چاہیے۔ وزیر کی برخاستگی اور قاتلوں کی گرفتاری کے بغیر انصاف ملنا ناممکن ہے۔ حکومت ملزم کو حاضر ہونے کی دعوت دے کر کیا پیغام دینا چاہتی ہے؟ حکومت مجرموں کو تحفظ نہیں بلکہ انہیں سزا دے۔‘‘

راہل اور پرینکا نے ٹوئٹ کے ساتھ ہیش ٹیگ ’اسپیک اپ فار نیائے‘ یعنی انصاف کے لئے آواز اٹھائیں کا استعمال کیا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔