اسرو کا لانچ مشن، سٹیلائٹ لانچ سے نئے سال کی شروعات

اسرو کے سائنس دان بشمول چیئرمین ایس سومناتھ اس نئے لانچ کی لانچنگ کے دورانیے کو پوری توجہ کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ہندوستانی خلائی ایجنسی اسرو نے نئے سال کے پہلے دن لانچ مشن کے ساتھ 2024  کا آغاز کیا، جب خلائی گاڑی PSLV-C58 نے پیر کے روز صبح 9:10 بجے XPoSat، ایکس-رے سٹیلائٹ، اور دس دیگر سٹیلائٹس کے ساتھ کامیابی سے اڑان بھری۔

کل 0810 بجے شروع ہونے والی 25 گھنٹے کی الٹی گنتی کے بعد، اسرو کی ورک ہارس لانچ وہیکل نے 0910 بجے فرسٹ لانچ پیڈ سے ٹیک آف کیا۔ اسرو کے سائنس دان بشمول چیئرمین ایس سومناتھ لانچنگ کے دورانیے کو پوری توجہ کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔


ٹیک آف سے تقریباً 20 منٹ بعد خلائی جہاز کو مدار میں داخل کر دیا جائے گا جس کے بعد لانچ وہیکل PS4 کے چوتھے مرحلے کے انجن کو دو بار بند کر کے مدار میں 650 کلومیٹر سے تقریباً 350 کلومیٹر تک لایا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔