ایران ہندوستان کو 30 ٹن طبی سامان فراہم کرے گا

ایران نے کہا ہے کہ عالمی وبا سے شدید متاثرہ ہندوستان کو کووڈ 19 کے خلاف لڑنے میں مدد کے لئے 30 ٹن طبی سامان بھیجا جائے گا

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

تہران: ایران نے کہا ہے کہ عالمی وبا سے شدید متاثرہ ہندوستان کو کووڈ 19 کے خلاف لڑنے میں مدد کے لئے 30 ٹن طبی سامان بھیجا جائے گا۔

ایران کے وزیر صحت ہالہ زید نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ 300 آکسیجن سلنڈر ، 20 وینٹیلیٹر ، 50 الیکٹرک سرنج، 100 میڈیکل بیڈ ، 20 الیکٹروکارڈیوگرام مشینیں اور 30 ​​ڈیفبریلیٹر سمیت 30 ٹن طبی سامان ہندوستان روانہ کیا جائے گا۔


زید نے کہا کہ مسلح افواج کے تعاون سے یہ سامان ہندوستان روانہ کیا جائے گا۔ ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ کیسزچارلاکھ 19 ہزار 93 سامنے آئے تھے۔ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مریض اسپتالوں میں دم توڑ رہے ہیں ۔ قومی دارالحکومت کے بترا اسپتال میں میڈیکل آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہفتے کے روز 12 مریضوں کی موت ہوگئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔