ایران نے 1000 کلو میٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا: ذرائع

مغربی ذرائع ابلاغ نے جمعرات کے روز مختلف ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے حال ہی میں ایک ایسے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو ایک ہزار کلو میٹر فاصلے تک مار کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

مغربی ذرائع ابلاغ نے جمعرات کے روز مختلف ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے حال ہی میں ایک ایسے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو ایک ہزار کلو میٹر فاصلے تک مار کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع 'پینٹاگان' نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایران نے درمیانے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو ایک ہزار کلو میٹر فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ میزائل تجربہ امریکی مال بردار جہازوں اور یا فوجی اڈوں کے لیے خطرہ نہیں بنا۔ قبل ازیں ایران نے بدھ کے روز درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنےکا دعویٰ کیا تھا۔ ایران کا کہنا تھا کہ اس تجربے کا مقصد ایران کی دفاعی صلاحیت کو بہتر بنانا یے۔

ادھرایک دوسری پیش رفت میں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ تہران اور واشنگٹن میں کشیدگی ختم کرنے کےلیے اگر انہیں مُذاکرات کے لیے تہران جانا پڑا تو جائیں گے۔


دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر برائے عسکری امور نے بدھ کو کہا تھا کہ ایران کو اس وقت جس طرح کے حالات کا سامنا ہے ان میں امریکا کے ساتھ بات چیت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے اقتصادی پابندیاں ہٹانے کی شرط عاید کی۔

ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی گذشتہ برس اس وقت پیدا ہوگئی تھی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 2015ء میں طے پایا جوہری معاہدہ منسوخ کرنے کے ساتھ ایران پرعاید سابقہ پابندیاں بحال کردی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */