اومیکرون کے خدشات کے درمیان ایران نے اپنی سرحدیں بند کر دیں

ایران نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے پڑوسی ممالک کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں۔ ایرانی کسٹمز کے ترجمان روح اللہ لطفی نے یہ اطلاع دی

ایران میں کورونا
ایران میں کورونا
user

یو این آئی

تہران: ایران نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے پڑوسی ممالک کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں۔ ایرانی کسٹمز کے ترجمان روح اللہ لطفی نے یہ اطلاع دی۔

مسٹر لطیفی نے ہفتے کے روز کہا، "کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے قومی صدر دفتر کے فیصلے کے مطابق غیر ملکی شہریوں کا ایران میں داخلہ آج سے 15 دنوں کے لیے ممنوع ہے۔" انہوں نے واضح کیا کہ ان ممالک میں ترکی، افغانستان، پاکستان، آذربائیجان، آرمینیا اور عراق شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ صرف ان لوگوں کو ایران میں داخلے کی اجازت ہوگی جن کے پاس اسٹوڈنٹ، میڈیکل اور ورکنگ ویزا اور رہائشی اجازت نامے ہوں گے۔ ایران میں 19 دسمبر کو اومیکرون اسٹرین کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ ہفتہ کو ملک کی وزارت صحت نے کووڈ-19 کے 1,100 سے زیادہ نئے کیسز درج کیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */