اندرا گاندھی کی 102ویں یوم پیدائش... سونیا، منموہن، پرنب، راہل نے کیا یاد

کانگریس صدر سونیا گاندھی کے علاوہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی اور نائب صدر جمہوریہ محمد حامد انصاری سمیت کانگریس کے کئی لیڈروں نے شکتی استھل پہنچ کر خراج عقیدت پیش کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ملک کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی آج 102ویں سالگرہ ہے۔ اس موقع پر کانگریس صدر سونیا گاندھی نے شکتی استھل پہنچ کر اندرا گاندھی کو عقیدت کا پھول پیش کیا۔ سونیا گاندھی کے علاوہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، ملک کے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی اور سابق نائب صدر محمد حامد انصاری سمیت کانگریس کے کئی لیڈروں نے بھی شکتی استھل پہنچ کر اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کی۔

ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کی سالگرہ پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی یاد کیا۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’سابق وزیر اعظم محترمہ اندرا گاندھی جی سالگرہ پر انھیں خراج عقیدت۔‘‘


اس موقع پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اپنی دادی اندرا گاندھی کو یاد کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا جس میں انھوں نے لکھا کہ ’’مضبوط، اہل قیادت اور حیرت انگیز انتظامی صلاحیت کی ملکہ، ہندوستان کو ایک مضبوط ملک کی شکل میں تیار کرنے میں اہل کردار رکھنے والی آئرن لیڈی اور میری پیاری دادی محترمہ اندرا گاندھی جی کی جینتی پر سلام۔‘‘

واضح رہے کہ ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی بیٹی اندرا گاندھی کی پیدائش 19 نومبر 1917 کو ہوا تھا۔ 1966 سے 1977 اور پھر 1980 سے 1984 میں اپنے انتقال تک وہ وزیر اعظم رہیں۔ وہ اپنے والد جواہر لال نہرو کے بعد سب سے زیادہ وقت تک وزیر اعظم رہنے کے معاملے میں دوسرے پائیدان پر ہیں۔


اندرا گاندھی نے ملک ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اپنی چھاپ چھوڑی اور ان کی شخصیت کی مثالیں دی جاتی ہیں۔ اندرا گاندھی بھی ایک ایسا ہی نام ہے جنھیں ان کے ہمتی فیصلوں اور عزائم کے سبب آئرن لیڈی کہا جاتا ہے۔ اندرا گاندھی کی مدت کار میں 1971 کی جنگ میں ہندوستان نے پاکستان کو بری طرح ہرایا تھا۔ مشرقی پاکستان کو پاکستان کے ظلم و استحصال سے آزاد کرانے کا سہرا اندرا گاندھی کو ہی جاتا ہے۔ 1971 کی جنگ میں پاکستان کے تقریباً ایک لاکھ فوجیوں نے ہندوستانی فوج کے سامنے خود سپردگی کی تھی۔ اسی جنگ کے بعد بنگلہ دیش کی بنیاد پڑی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 19 Nov 2019, 10:11 AM