ہندوستان کا کورونا بحران: ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 21 ہزار سے تجاوز

مرکزی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوان 415 افراد فوت ہو گئے، اسی کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 21 ہزار 382 ہو گئی ہے

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: مرکزی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوان 415 افراد فوت ہو گئے اسی کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 21 ہزار 382 ہو گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 29،689 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 14 لاکھ 40 ہزار 951 ہوگئی ہے۔ اس دوران 42 ہزار 363 مریضوں کی شفایابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 3،06،21469 ہوگئی ہے۔

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وبا سے متاثر 42 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند ہوئے ہیں۔اور فعال کیسز کی تعداد 13،089 سے گھٹ کر تین لاکھ 98 ہزار 100 رہ گئے ہیں۔ اس سے قبل پیر کو کورونا وائرس کے خلاف 66 لاکھ 3 ہزار 112 افراد کو کورونا کے ویکسین لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 44 کروڑ 19 لاکھ 12 ہزار 395 افراد کو کورونا کے ویکسین لگائے جاچکے ہیں۔


ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 1.27 فیصد ، شفایابی کی شرح 97.39 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہوگئی ہے۔

ملک میں ہلاکت خیز اور جان لیوا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 6253 سے گھٹ کر 92088 پر رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 11077 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 6046106 ہوگئی ہے ، جبکہ 53 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 131605 ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */