ہندوستان کے شہری اب پرتگال میں کام کر سکیں گے

پرتگال کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے سے یورپی یونین کے رکن ملک میں ہندوستانی تارکین وطن مزدوروں کے لیے ایک نئی منزل بن جائے گی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

حکومت نے ہندوستان اور پرتگال کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کی منظوری دی ہے جس کے تحت ہندوستان کے شہریوں کو جمہوریہ پرتگال میں کام کرنے کے لیے رکھا جاسکتا ہے۔

بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں اس حوالے سے ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔ یہ معاہدہ ہندوستان اور پرتگال کے مابین شراکت داری اور تعاون کا ایک ادارہ جاتی نظام بنائے گا جس کے تحت ہندوستانی کارکنوں کو پرتگال بھیجا جائے گا اور انہیں وہاں رکھا جائے گا۔ اس معاہدے کے تحت ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو عمل درآمد کی نگرانی کرے گی۔


پرتگال کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے سے یورپی یونین کے رکن ملک میں ہندوستانی تارکین وطن مزدوروں کے لیے ایک نئی منزل بن جائے گی، خاص طور پر وہ ہندوستانی مزدور جنہیں کووڈ وبائی امراض کی وجہ سے ہندوستان واپس آنا پڑا ہے۔ یہ معاہدہ ہنر مند ہندوستانی کارکنوں اور پیشہ ور افراد کے لیے نئے مواقع کھولے گا۔ معاہدے کی تکمیل کے ساتھ پرتگال اور ہندوستان کے درمیان ہندوستانی کارکنوں کی بھرتی کا باقاعدہ نظام تیار ہو جائے گا۔

اس معاہدے میں دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان ایک نظام قائم کرنے کی تجویز شامل ہے جس کے تحت کارکنوں کی آسان نقل و حرکت کو یقینی بنایا جائے گا اور دونوں ممالک اس سرگرمی کی مکمل حمایت کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */