منی پور میں ہندوستانی فوج کے جے سی او کو اغوا کے بعد بازیاب کرا لیا گیا

ہندوستانی فوج کے ایک حاضر سروس جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) کو جمعہ کو منی پور کے تھوبل ضلع میں ان کے گھر سے 'نامعلوم عناصر' کے ذریعہ اغوا کرنے کے چند گھنٹے بعد سیکورٹی فورسز نے بازیاب کرا لیا

<div class="paragraphs"><p>منی پور تشدد کی فائل تصویر</p></div>

منی پور تشدد کی فائل تصویر

user

قومی آوازبیورو

امپھال۔ ہندوستانی فوج کے ایک حاضر سروس جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) کو جمعہ کو منی پور کے تھوبل ضلع میں ان کے گھر سے 'نامعلوم عناصر' کے ذریعہ اغوا کرنے کے چند گھنٹے بعد سیکورٹی فورسز نے بازیاب کرا لیا۔ ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ تھوبل ضلع کے چرنگ پت ممنگ لیکئی کے رہنے والے نائب صوبیدار کونسم کھیڑا سنگھ کو جمعہ کی صبح ان کے گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔ وہ چھٹی پر یہاں آئے ہوئے تھے۔

فوج کے دستوں نے فوری طور پر دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ایک مربوط مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا، جس کی وجہ سے جمعہ کی شام جے سی او کو آزاد کرا لیا گیا۔ جے سی او کو تھوبل ضلع کے ویکھونگ پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا تھا۔ اگرچہ اغوا کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بھتہ خوری کی کوشش تھی۔ ان کے خاندان کو اس سے پہلے بھی ایسی دھمکیاں مل چکی ہیں۔


مربوط تلاشی آپریشن کے علاوہ قومی شاہراہ 102 (امپھال-مورے) پر چلنے والی تمام گاڑیوں کو جے سی او کا پتہ لگانے کے لیے چیک کیا گیا۔ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔ گزشتہ سال مئی میں منی پور میں ذات پات کے تشدد کے پھوٹ پڑنے کے بعد سے، فوجی اور سیکورٹی اہلکار (چاہے وہ چھٹی پر ہوں یا ڈیوٹی پر) یا ان کے رشتہ داروں کو مذموم عزائم کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔

امپھال میں 27 فروری کو موئرانگتھام کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (آپریشنز) امت سنگھ کے گھر پر حملہ کیا گیا تھا۔ حملہ آوروں نے انہیں اغوا بھی کیا اور املاک کو نقصان پہنچانے کے علاوہ ہوائی فائرنگ کر کے ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دیں۔ بعد ازاں سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کر کے عہدیدار بازیاب کرا لیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔