ہندوستان اور پاکستان مقابلہ سے قبل ’سوشلستان‘ پر بھی جنگ، کئی ویڈیو وائرل

وائرل ہو رہی نئی ویڈیو میں ہندوستانی اور پاکستانی فینز ایک سیلون میں نظر آتے ہیں اور 16 جون کو ہونے والے مقابلہ کے حوالہ سے طنزیہ گفتگو کرتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ اسٹیڈیم میں اتوار کے روز ہونے والے آئی سی سی عالمی کپ میچ سے ایک روز قبل سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں دونوں ٹیموں کے نمائندگان ایک دوسرے کا مذاق اڑاتے نظر آ رہے ہیں لیکن آخر میں جیت ہندوستانی فینز کی ہوتی ہے۔

اس سے پہلے بھی اس عظیم مقابلہ کے حوالہ سے کئی ویڈیو وائرل ہو چکی ہیں۔ ہندوستان میں عالمی کپ کے بروڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس نے ’ابو‘ والا ویڈیو کیا بنایا، پاکستان کی جانب سے ’جیز ٹی وی ‘ نے ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان کا مذاق اڑاتے ہوئے ہندوستان کو اس کا جواب دیا۔


اب یو ٹیوب پر ’وی سیون پکچرز ‘ نام سے ایک تازہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کے ذریعے پاکستان کو کرارا جواب دیا گیا ہے۔ 20 گھنٹے قبل یو ٹیوب پر جاری اس ویڈیو کو اب تک 10 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ اس جوابی ویڈیو میں ایک ہندوستانی فین سیلون میں بیٹھ کر یووراج سنگھ کی اس اننگ کا لطف لے رہا ہے جس میں انہوں نے ٹی-20 عالمی کپ کے دوران انگلینڈ کے خلاف ایک اوور میں چھ چھکے لگائے تھے۔

ہندوستانی فین کہتا ہے کہ اس اننگ کو ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے لیکن کچھ لوگووں کو ہم بھول جانا چاہتے ہیں۔ اسی اثنا میں ایک پاکستانی فین سیلون میں داخل ہوتا ہے اور ہندوستانی فین کو ایک تحفہ سونپتا ہے۔ پاکستانی فین کہتا ہے کہ یہ فادرس ڈے (16 جون ) پر اس کی طرف سے تحفہ ہے۔ وہ ہندوستانی فین کو ’ابو‘ کہہ کر بھی مخاطب کرتا ہے۔


ہندوستانی فین جب اس تحفہ کو کھولتا ہے تو اس میں ایک رومال نکلتا ہے۔ ہندوستانی فین جب پاکستانی فین سے پوچھتا ہے کہ یہ کیا ہے تو جواب ملتا ہے کہ یہ رومال ہے ، 16 کو ہارنے کے بعد یہ رومال آنسو پونچھنے کے کام آئے گا۔ اس کے بعد وہ سیلون کے ہجام سے بولتا ہے کہ اس کی سیونگ بنا دے۔ ساتھ یہ بھی کہتا ہے کہ ’یہ کھیل بڑا ظالم ہے ایک ہی دن میں بیٹا باپ بن جاتا ہے۔ ‘ اس پر ہجام اور ہندوستانی فین کو حیرت ہوتی ہے۔

اس کے بعد بغیر کچھ بولے ہجام پاکستانی فین کی داڑھی میں سے ابھینندن اسٹائیل کی مونچھ نکال دیتا ہے۔ اس پر پاکستانی فین کہتا ہے، یہ کیا ہے یار! جواب میں ہندوتانی فین کہتا ہے کہ یہ ابھینندن کٹ ہے، ہمارے ہیرو کا اسٹائیل۔ اس پر پاکستانی فین کہتا ہے کہ وہ ہمارا ہیرو نہیں ہے۔


پاکستانی فین مزین کہتا ہے کہ باہر میرے دوست کھڑے ہیں، میں منہ کیسے دکھاؤں گا۔ تو ہندوستانی فین اسے رومال تھماتے ہوئے کہتا ہے کہ لے یہ منہ چھپانے کے کام آئے گا۔ ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتا ہے کہ بڑا ظالم کھیل ہے یہ ، صرف ایک دن لگتا ہے باپ کو بیٹے کو سمجھانے میں کہ تیری قسمت میں عالمی کپ نہیں ، ابھینندن کا جھوٹا کپ ہی رہے گا۔

عالمی کپ میں ساتویں مرتبہ مقابلہ کرنے جا رہی ہندوستان اور پاکستانی ٹیموں کے درمیان جب بھی عالمی کپ مقابلہ ہوئے ہیں ، ویڈیو وائرل ہوتی ہیں۔ اس سے پہلے ’موقع موقع‘ ویڈیو بھی خوب وائرل ہوئی تھی۔ اس سال 30 مئی کو شروع ہوئے عالمی کپ کی پہلے سے ہی ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں، جن میں اسٹار اسپورٹس نے الگ الگ ٹیموں پر ہندوستان کا غلبہ ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے۔

اسٹار اسپورٹس کرکٹ ایونٹ کے پروموشن کے لئے لگاتار ایسی ویڈیو بناتا رہا ہے۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہندوستان میں کھیلی گئی سیریز سے پہلے بے بی سیٹر والی ویڈیو کی بھی کافی تعریف ہو ئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 15 Jun 2019, 7:10 PM