مشق کے دوران دھونی زخمی، پہلے ون ڈے میں کھیلنا مشکوک

پریکٹس سیشن کے دوران ٹیم کے اسسٹنٹ ملازم راگھویندر کی طرف سے پھینکی گئی گیند پکڑنے کے دوران دھونی کی کلائی میں چوٹ لگ گئی۔ درد کی وجہ سے دھونی بلے بازی کرنے کے لئے نہیں جا سکے۔

تصویر / <a href="https://twitter.com/BCCI">@BCCI</a>
تصویر / @BCCI
user

یو این آئی

آسٹریلیا کے خلاف ہفتے کے روز سے شروع ہو رہی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ سے پہلے ہندوستانی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ہندستان کے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی جمعہ کو پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہو گئے۔

پریکٹس سیشن کے دوران ٹیم کے اسسٹنٹ ملازم راگھویندر کی طرف سے پھینکی گئی گیند پکڑنے کے دوران دھونی کی کلائی میں چوٹ لگ گئی۔ درد کی وجہ سے دھونی بلے بازی کرنے کے لئے نہیں جا سکے۔

دھونی وقت پر چوٹ سے نہیں ابر پاتے تو رشبھ پنت کو وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔ اگر ٹیم انتظامیہ تمام بلے بازی کے متبادلوں کو پرکھنا چاہتے ہیں تو لوکیش راہل اور امباتی رائیڈو دونوں حتمی الیون میں کھیل سکتے ہیں۔

چوٹ کتنی سنگین ہے اور دھونی پہلے ون ڈے میں کھیل پائیں گے یا نہیں اس پر آخری فیصلہ شام تک لیا جائے گا۔ فی الحال دھونی کا پہلے ون ڈے میں کھیلنا مشکوک مانا جا رہا ہے۔ اگر دھونی کل کے میچ میں نہیں کھیل پاتے ہیں تو نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت ان کی جگہ شرکت کر سکتے ہیں۔غور طلب ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے یہ ہندستانی ٹیم کی آخری دوطرفہ ون ڈے سیریز ہے۔ پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا مقابلہ ہفتہ کو حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔