یونیسکو میں ہندوستان نے پاکستان پر کیا حملہ، کہا ’یہ دہشت گرد کو بتاتے ہیں ہیرو‘

اننیا اگروال نے یونیسکو میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اندھیروں کا گھر ہے۔ یہاں شورش پسندانہ نظریات، کٹرپسندی اور دہشت گردی کی جڑیں موجود ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بین الاقوامی اسٹیج پر کشمیر کا ایشو اٹھا کر ہندوستان کو گھیرنے کی کوشش کرنے والے پاکستان کو ہندوستان نے پیرس میں منعقد یونیسکو کی جنرل کانفرنس میں زبردست جواب دیا ہے۔ ہندوستانی وفد کی قیادت کر رہی اننیا اگروال نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پر زبردست حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے مایوس کن رویہ کا نتیجہ یہ ہے کہ وہ ایک ملک کی شکل میں بری طرح سے ناکام ہو گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کٹرپسند سماج اور دہشت گردی کے گہرے جڑ والے ڈی این اے کی وجہ سے کمزور ہوئی ہے۔ اننیا اگروال نے کہا کہ ہم ہندوستان کے خلاف زہر اگلنے اور اس کی سیاست کرنے کے لیے پاکستان کے ذریعہ یونیسکو کے غلط استعمال کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

اننیا اگروال نے کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اندھیروں کا گھر ہے۔ یہاں شورش پسندانہ نظریات، کٹرپسندی اور دہشت گردی کی جڑیں گہرائی تک موجود ہیں۔ اننیا نے کہا کہ 2018 میں پاکستان نازک ملک کے انڈیکس میں 14ویں مقام پر تھا۔


اننیا نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ذریعہ اقوام متحدہ میں دیے گئے گزشتہ بیانات پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس کے لیڈر اقوام متحدہ کے اسٹیج کا استعمال برسرعام نیوکلیائی جنگ کی تشہیر کرنے اور دوسرے ممالک کے خلاف اسلحوں کا استعمال کرنے کے لیے کرتا ہے۔ ستمبر میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اگر ایسا ہوتا ہے کہ دو نیوکلیائی اسلحوں سے مزین پڑوسیوں کے درمیان آمنا سامنا ہوتا ہے تو نتائج ان کی حدوں سے بہت آگے ہوں گے۔


پاکستان پر بڑا حملہ بولتے ہوئے اننیا اگروال نے کہا کہ یہ وہی پاکستان ہے جس کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے حال ہی میں اسامہ بن لادن اور حقانی نیٹورک جیسے دہشت گردوں کو اپنے ملک کا ہیرو بتایا ہے۔

اننیا نے کہا کہ پاکستان کے اندر اقلیتی طبقہ کے حقوق انسانی کے مشکل حالات ہیں، باوجود اس کے وہ ہندوستان کو بدنام کرنے کے لیے غلط بیان بازی کرتا رہتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */