کووڈ کی صورتحال بہتر، خلیجی ممالک سے سفر میں نرمی کی درخواست

ہندوستان اپنے غیرملکی شراکت داروں کے ساتھ سفر میں نرمی کا معاملہ اٹھاتا رہا ہے اور امید ہے کہ ہندوستان سے سفری پابندیاں نرم کی جائیں گی ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ہندوستان نے خلیجی ممالک سے روزگار ، تعلیم اور اہل خانہ کے پاس جانے کے خواہشمند ہندوستانی مسافروں کے لئے سفری پابندیوں میں نرمی کرنے کی اپیل کی ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان اریندام باغچی نے باضابطہ بریفنگ میں کہا کہ ہندوستان میں کووڈ کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے ، اس لئے امید ہے کہ ہندوستان سے سفری پابندیاں نرم کی جائیں گی ۔ ہم غیرملکی شراکت داروں کے ساتھ اس مسئلہ کو ہرموقع پر اٹھا رہےہیں اور اٹھاتے رہے ہیں ۔

وزارت خارجہ کےترجمان نے کہا کہ حال ہی میں وزیر خارجہ اور وزیرمملکت برائے امور خارجہ نے خلیجی ممالک کے سفیروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی تھی جس میں ان کے میزبان ممالک کی حکومتوں کے ساتھ ہندوستان سے پروازوں کی اجازت دینے کا معاملہ اٹھانے کو کہا گیا تھا ۔


ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ نے حالیہ جی 20 اجلاس کے دوران اٹلی میں دوطرفہ میٹنگوں میں بھی اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ خارجہ سکریٹری نے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ طلباء ، پیشہ ور افراد اورخانہ افراد کو آنے جانے کی اجازت دینے اور سفرکو دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */